ملک میں لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ ا ٓج یعنی 13 مئی کو شروع ہو گئی ہے۔رائے دہندگان میں جوش نظر آ رہا ہے۔ 19 اپریل سے شروع ہونے والے انتخابات میں اب تک ووٹنگ کے تین مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ اب چوتھے مرحلے میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (UT) کی 96 نشستوں پر ووٹنگ ہورہی ہے۔
Published: undefined
لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں آندھرا پردیش کی 25 سیٹوں، بہار کی 40 میں سے پانچ سیٹوں، جھارکھنڈ کی 14 میں سے 4 سیٹوں، مدھیہ پردیش کی 29 میں سے 8 سیٹوں اورمہاراشٹرکی 48 میں سے 11 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ اس کے علاوہ اوڈیشہ کی 21 میں سے چار سیٹوں، تلنگانہ کی 17 میں سے 17 سیٹوں، اتر پردیش کی 80 میں سے 13 سیٹوں، مغربی بنگال کی 42 میں سے آٹھ سیٹوں اور جموں و کشمیر کی پانچ میں سے ایک سیٹ کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
اس مرحلے میں آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی اوڈیشہ قانون ساز اسمبلی کی نشستوں پر بھی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس مرحلے کے دوران 17.7 کروڑ ووٹر 1 لاکھ 92 ہزار پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں اور 1717 امیدواروں میں سے اپنی پسند کے نمائندے کا انتخاب کررہے ہیں ۔ کل ووٹروں میں سے 8.97 کروڑ مرد اور 8.73 کروڑ خواتین ووٹر ہیں۔واضح رہے کہ کل 17.7 کروڑ ووٹرز میں سے 12.49 لاکھ کی عمر 85 سال سے زیادہ ہے۔
Published: undefined
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اتر پردیش کے قنوج حلقہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سبرت پاٹھک فی الحال اس سیٹ سے ایم پی ہیں۔ پاٹھک نے اکھلیش یادو کی بیوی ڈمپل یادو کو شکست دے کر 2019 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی حیدرآباد سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ یہاں بی جے پی نے اداکار سے سیاستداں بننے والی مادھوی لتا کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔
Published: undefined
ادھر ترنمول کانگریس کی ممتاز لیڈر مہوا موئترا کرشن نگر سے میدان میں ہیں۔ن کا مقابلہ بی جے پی کی امیدوار امرتا رائے سے ہوگا، جو کرشن نگر کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ بیگوسرائے، بہار سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ انڈیا بلاک نے ان کے خلاف مشترکہ امیدوار کھڑا کیا ہے۔ س سال سی پی آئی نے اپنے سابق ایم ایل اے اودھیش رائے کو مشترکہ امیدوار بنایا ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق چوتھے مرحلے میں گرمی کی لہر نہیں آئے گی اور درجہ حرارت معمول سے قدرے کم رہے گا۔ تلنگانہ میں زیادہ سے زیادہ ووٹروں کو پولنگ بوتھ تک لانے کے لیے الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کا وقت صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک بڑھا دیا ہے۔ کمیشن پہلے ہی کئی ریاستوں میں ایسا کر چکا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز