کھنڈوا/ اندور: کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج صبح مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع کے مورٹکا سے چوتھے دن شروع ہوئی اور تقریباً 10 بجے منی ہار پہنچنے کی امید ہے۔ راہل گاندھی آج شام ہی اندور ضلع کے مہو میں ان کی جائے پیدائش ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
بھارت جوڑو یاترا صبح 7 بجے کے قریب مورٹکا سے بڑواہ پہنچی۔ یہاں سے آگے بڑھتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹھہر کر کچرا اٹھانے والوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل کو سنا اور انہیں حل کرنے یقین دہانی بھی کرائی۔
Published: undefined
قبل ازیں، راہل گاندھی نے کل دیر شام کھنڈوا ضلع میں واقع ملک کے بارہ جیوترلنگوں میں سے ایک اومکاریشور میں واقع دیوتا کی پوجا کی۔ اس موقع پر پرینکا گاندھی اور پارٹی کے سینئر لیڈر بھی موجود تھے۔ راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور دیگر لیڈروں نے اومکاریشور کے قریب نرمدا ندی کی آرتی بھی کی۔
Published: undefined
ریاستی کانگریس کے مطابق راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج چوتھے دن عمیریہ چوکی سے ریاست میں دوپہر تقریباً 3.30 بجے دوبارہ شروع ہوگی۔ صبح کا قیام منیہر میں ہوگا۔ یاترا مایا پور دھام مندر بلواڑا اور پھر شام 6 بجے مہو پہنچے گی۔ یاترا کا آج رات کا آرام اندور ضلع میں ہی مارکم لین کے قریب دسہرہ گراؤنڈ ہوگا۔
Published: undefined
اندور کے بعد، راہل گاندھی کی یاترا اجین اور اگرمالوا اضلاع کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی 4 دسمبر کو راجستھان کی سرحد میں داخل ہوگی۔ یہ یاترا 23 نومبر کو مہاراشٹر کی سرحد سے مدھیہ پردیش کے برہان پور ضلع میں داخل ہوئی تھی۔ اس کے بعد یہ کھرگون اور کھنڈوا اضلاع سے ہوتا ہوا اندور ضلع میں داخل ہو رہا ہے۔
Published: undefined
ریاستی کانگریس کے مطابق، دریں اثنا، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج صبح بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لینے کے بعد اندور کے راستے دہلی کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔ وہ 23 نومبر کی رات برہان پور پہنچی اور 24 اور 25 نومبر کو بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز