قومی خبریں

دہلی میں منکی پوکس کے چوتھے مریض کی تصدیق، نائیجیریائی خاتون متاثر

اس تازہ معاملہ کے ساتھ ہی ملک میں منکی پوکس انفیکشن کے معاملوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے، ملک میں اس بیماری سے متاثر پہلی خاتون پائی گئی ہے

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ملک میں منکی پوکس کے خطرے کے درمیان بدھ کے روز راجدھانی دہلی میں اس انفیکشن کے چوتھے مریض کی تصدیق کی گئی ہے۔ عہدیداروں کے مطابق دہلی میں ایک 31 سالہ نائجیرین خاتون اس بیماری سے متاثر پائی گئی ہے۔ اس تازہ معاملہ کے ساتھ ملک میں منکی پوکس انفیکشن کے معاملوں کی کل تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

ملک میں منکی پوکس وائرس سے متاثر پائی جانے والی یہ پہلی خاتون ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس خاتون کو بخار اور جسم پر چکتے ہیں اور اسے لوک نائک جے پرکاش اسپتال (ایل این جے پی) میں داخل کرایا گیا ہے۔ خاتون کا نمونہ ٹیسٹ کے لیے بھیجا گیا تھا، جس کا نتیجہ بدھ کے روز 'مثبت' پایا گیا۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ اس خاتون کی ٹریول ہسٹری کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ دریں اثنا دہلی میں منکی پوکس کے پہلے مریض کو پیر کے روز ایل این جے پی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ منکی پوکس سے نمٹنے کے لیے دہلی کے چھ اسپتالوں میں 70 آئسولیشن کمرے بنائے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ان میں سے، ایل این جے پی ہسپتال میں 20 کمرے قائم کیے گئے ہیں، جو کہ منکی پوکس کے مریضوں اور مشتبہ مریضوں کے علاج کے لیے نوڈل مرکز ہے، جبکہ دیگر پانچ اسپتالوں میں ہر ایک میں 10 کمرے بنائے گئے ہیں۔

Published: undefined

عالمی ادارہ صحت کی چیف سائنٹسٹ سومیا سوامی ناتھن نے منکی پوکس کے پھیلاؤ کو چشم کشاں قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیچک کی ٹیکہ کاری مہم کو 1979-80 سے بند کر دیا گیا ہے۔ منکی پوکس کا پھیلنا ہمارے لیے نیند سے بیدار ہونے والا رہا کیونکہ اس مہلک وبا سے نمٹنے کے لئے خود کو ہر وقت تیار رکھنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined