نئی دہلی: گجرات کے چار مرتبہ کے وزیر اعلیٰ رہے کانگریس کے سینئر لیڈر مادھو سنگھ سولنکی کا انتقال ہو گیا ہے، وہ 94 سال کے تھے۔ وزیر اعظم مودی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت متعدد لیڈران نے سولنکی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’مادھو سنگھ سولنکی جی ایک ناقابل تسخیر لیڈر تھے، جنہوں نے عشروں تک گجرات کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔ سماج کے تئیں ان کی خدمات کے لئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے انتقال پر میں غمزدہ ہوں۔ ان کے صاحب زادے بھرت سولنکی جی سے بات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔‘‘
Published: undefined
گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر مادھو سنگھ سولنکی کے انتقال پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’مادھو سنگھ سولنکی کے اچانک انتقال سے غمزدہ ہوں۔ انہیں کانگریس کے نظریہ کو تقویت دینے اور سماجی انصاف کو فروغ دینے کے لئے یاد کیا جائے گا۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے میری دلی تعزیت۔‘‘
Published: undefined
مادھو سنگھ سولنکی کی پیدائش 30 جولائی 1927 کو ہوئی تھی اور وہ کانگریس کے قدآور لیڈر تھے۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ رہنے کے علاوہ انہوں نے مرکز میں بھی اپنی خدمات انجام دی تھیں۔ نرسمہا راؤ حکومت میں وہ وزیر خارجہ بھی رہ چکے تھے۔ گجرات میں انہیں ذاتیاتی فارمولہ تیار کرنے والے لیڈر کے طور پر جانا جاتا تھا۔ 1980 کی دہائی میں انہوں نے کئی برادریوں کو مائل کرنے کے لئے کھام فارمولہ تیار کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined