چنئی: آل انڈیا انا دراوڑ منیترا کژگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) کی جنرل کونسل نے پیر کو پارٹی کے خزانچی اور سابق وزیر اعلیٰ او پنیر سیلوم و ان کے تین دیگر حامیوں کو پارٹی ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے برخاست کردیا۔ سابق وزیر ناتھم آر۔ وشواناتھن کی طرف سے پیش کردہ خصوصی قرارداد کو جنرل کونسل کی میٹنگ میں متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔
Published: undefined
وشواناتھن کی طرف سے پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنیرسیلوم اور ان کے حامی وسابق وزیر آر۔ ویتھلنگ، سابق ایم ایل اے جے۔ سی ڈی پربھاکرن اور منوج پنڈیان کو پارٹی کو غیر مستحکم کرنے کے الزام میں ان کے عہدوں اور بنیادی رکنیت سے برخاست کیا جاتا ہے۔ اجلاس میں صوتی ووٹ سے قرارداد منظور ہونے کے بعد پارٹی کارکنوں سے اپیل کی گئی کہ وہ ان رہنماؤں سے کسی قسم کا رابطہ نہ رکھیں۔
Published: undefined
جنرل اسمبلی کی میٹنگ میں کئے گئے اس فیصلے کے بعد پنیرسیلوم پارٹی دفتر پہنچے اور اپنے خلاف کی گئی کارروائی کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پلانی سوامی اور منوسامی کو انہیں یکطرفہ طور پر برطرف کرنے کا حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے 1.5 کروڑ سے زیادہ حامیوں نے مجھے پارٹی کا شریک کنوینر منتخب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ای کے۔ پلانی سوامی اور منوسامی کو پارٹی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے برخاست کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined