قومی خبریں

لندن اور ایمسٹرڈم سے دہلی پہنچے 4 مسافر کورونا پازیٹو، جینوم سیکوئنسنگ کے لیے بھیجا گیا سیمپل

بتایا جا رہا ہے کہ کووڈ-19 کے لیے پازیٹو ٹیسٹ کرنے والے چار مسافر لندن اور ایمسٹرڈم سے آ رہے تھے اور منگل کی شب آئی جی آئی ہوائی اڈے پر اترے تھے۔

ائیر پورٹ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
ائیر پورٹ، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منگل کی شب نئے کووڈ ویریئنٹ کے بڑھتے خطرے کے درمیان چار مسافروں کے کووڈ-19 ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں۔ انھیں دہلی حکومت کے ذریعہ چلنے والے لوک نایک جے پرکاش اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایک ذرائع کے مطابق کووڈ-19 کے لیے پازیٹو ٹیسٹ کرنے والے چار مسافر لندن اور ایمسٹرڈم سے آ رہے تھے اور منگل کی شب آئی جی آئی ہوائی اڈے پر اترے تھے۔ ان کے نمونے اسپتال سے جڑی جینوم سیکوئنسنگ لیب کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ مسافروں میں ہلکی علامتیں ہیں۔ سبھی ہندوستانی شہری ہیں جو بیرون ممالک سے آئے ہیں۔

Published: undefined

دہلی حکومت کے ذریعہ چل رہے لوک نایک جے پرکاش اسپتال کو نئے کووڈ-19 ویریئنٹ اومیکرون کے لیے پازیٹو ٹیسٹ کرنے والے مریضوں کے علاج کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ دہلی حکومت نے اسپتال میں ایسے مریضوں کو آئسولیٹ کرنے اور ان کا علاج کرنے کے لیے وارڈ نشان زد کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

دہلی محکمہ صحت نے منگل کو ایک بیان میں اسپتال کو ہدایت دی کہ نئے ویریئنٹ والے کسی بھی مریض کو کسی بھی بنیاد پر اسپتالوں میں داخلے سے محروم نہیں کیا جائے گا۔ گائیڈلائنس کے مطابق اومیکرون کی موجودگی کا اشارہ دینے والے مریضوں کے لیے الگ سے آئسولیشن یونٹ لگانی ہوگی۔

Published: undefined

حکم میں کہا گیا ہے کہ لوک نایک اسپتال کو خود سپرد اسپتال کی شکل میں نامزد کیا گیا ہے جو سورس کوو 2 کے نئے ویریئنٹ کے ساتھ پائے گئے مریضوں کا علاج کرے گا۔ لوک نایک اسپتال ایسے لوگوں کو الگ کرنے اور علاج کے لیے ایک یا زیادہ الگ وارڈ (ضرورت کے مطابق) نامزد کرے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined