مودی حکومت کے ذریعہ لائے گئے نئے زرعی قوانین کی واپسی کے مطالبے کو لے کر کسانوں کی تحریک زور و شور سے جاری ہے اور دہلی بارڈرس پر چل رہے دھرنا کو چار ماہ مکمل ہونے کے موقع پر کل یعنی 26 مارچ کو کسان سنیوکت مورچہ نے ’بھارت بند‘ کی پوری تیاری کر لی ہے۔ سنیوکت کسان مورچہ نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ کسان تحریک کے 120 دن (چار ماہ) مکمل ہونے پر اس بند کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کسان تنظیموں کی جانب سے کیے گئے اس اعلان کو کانگریس، بایاں محاذ پارٹیوں اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے اپنی حمایت دی ہے۔ کسان مورچہ نے اعلان کیا ہے کہ ’ہولیکا دہن‘ کے دن نئے زرعی قوانین کی کاپیاں نذر آتش کی جائیں گی۔
Published: 25 Mar 2021, 9:10 PM IST
کسانوں کی جانب سے کل کے ’بھارت بند‘ میں کچھ چیزوں کو راحت دی گئی ہے۔ کسان لیڈروں کے مطابق 26 مارچ کو کیے جانے والے ’بھارت بند‘ میں کسی کمپنی یا فیکٹری کو بند نہیں کروایا جائے گا۔ سنیوکت مورچہ کے مطابق پٹرول پمپ، میڈیکل اسٹور، جنرل اسٹور جیسی ضرورت کی چیزیں کھلی رہیں گی۔
Published: 25 Mar 2021, 9:10 PM IST
واضح رہے کہ کسانوں کی یہ تنظیم (کسان سنیوکت مورچہ) دہلی کے بارڈرس پر گزشتہ چار مہینوں سے زرعی قوانین کی مخالفت میں مظاہرہ کر رہی ہے۔ بند کے دوران ہندوستان بھر میں سبھی سڑکیں، ریل ٹرانسپورٹیشن، بازار اور دیگر پبلک پلیسز کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس طرح کے مظاہرے سنیوکت مورچہ کے ذریعہ لگاتار کیے جا رہے ہیں اور کسان لیڈروں کا کہنا ہے کہ جب تک مرکز کی مودی حکومت زرعی قوانین کو واپس نہیں لے لیتی اور ایم ایس پی کو قانونی جامہ نہیں پہنایا جاتا، یہ تحریک جاری رہے گی۔
Published: 25 Mar 2021, 9:10 PM IST
قابل ذکر بات یہ ہے کہ سنیوکت کسان مورچہہ انتخابی ریاستوں کو ’بھارت بند‘ سے مستثنیٰ رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ کسان مورچہ نے بتایا ہے کہ جن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطہ میں انتخاب ہونے والے ہیں ان ریاستوں کو بھارت بند سے چھوٹ دی جائے گی۔ کسان لیڈروں نے ساتھ ہی لوگوں سے گزارش کی ہے کہ اس بند کو کامیاب بنانے میں تعاون کریں۔
Published: 25 Mar 2021, 9:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 Mar 2021, 9:10 PM IST