پورے ملک میں برڈ فلو کی دہشت ہے اور اس کی وجہ سے لوگوں میں نہ صرف مرغ وغیرہ کھانے سے خوف ہے بلکہ ایسے مقامات پر بھی جانے سے ڈر رہے ہیں جہاں ان کا واسطہ پرندوں سے پڑ سکتا ہے۔ اسی خوف اور دہشت کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے دارالحکومت میں برڈ فلوکو پھیلنے سے روکنے کے خاطراحتیاط کے طور پر دہلی میں چار پارکوں کو ہفتہ کے روز عوام کے لئے بند کردیا ہے۔
Published: undefined
حکومت دہلی کے ایک اہلکارنے کل اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ حوض خاص پارک، دوارکا سیکٹر 9 پارک، اسپتال پارک اور سنجے لیک کو بند کردیا گیا ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل ملک میں برڈ فلو کی اطلاعات کے درمیان دہلی حکومت نے ہفتے کو مشرقی دہلی کے غازی پور میں واقع مرغ مارکیٹ دس دنوں کے لئے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
Published: undefined
چیف منسٹر اروند کیجریوال نے کل کہا کہ دہلی حکومت برڈ فلو سے متعلق تمام ضروری اقدامات کررہی ہے اور اس سے پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔حقیقت یہ ہے کہ عوام گوشت کھانے سے پرہیز کر رہی ہے اور اس کی کوشش ہے کہ کسی بھی تقریب میں سبزی اور دال ہی کا استعمال کرے۔
Published: undefined
برڈ فلو کی وجہ سے جہاں گوشت وغیرہ کی قیمتیں کم ہوتی نظر آ رہی ہیں وہیں آنے والے دنوں میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے اور مہنگائی اور کورونا وبا کے اس دور میں یہ غریبوں کے لئے نئی پریشانی ہو سکتی ہے۔
(یو این آئی کے انپٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined