نربھیا کی اجتماعی عصمت دری اور اس کے قتل کے سات سال بعد آج اس کے مجرموں کو آخر کار پھانسی کے تختہ پر لٹکا دیا گیا۔آج صبح ساڑھے پانچ بجے چاروںمجرموں مکیش سنگھ، پون گپتا، ونے شرما اوراکشے کمار سنگھ کو تہاڑ جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا اور اس کے بعد وہاں کے ڈاکٹروں نےان کی موت کی تصدیق کر دی جس کے بعد ان کی لاشوں کو قانون کے مطابق پوسٹ مارٹم کے لئے دین دیالاپادھیائے اسپتال بھیج دیا گیا۔
Published: undefined
تہاڑجیل میں صبح ساڑھے تین بجے چاروں مجرموں کوجگایا گیا جبکہ ذرائع کے مطابق کوئی بھی صحیح طرح سویا ہوانہیں تھا۔ جگانےکے بعدچاروں کو نہانے کے لئے کہا گیا۔ چار بجے جلاد سندیپ گوئل جیل پہنچے۔ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل کے کمرے سے پھانسی کی رسی کے بکسے لائے گئے۔ مجرموں کو ان کی آخری خواہش کے مطابق انہیں پوجا پاٹھ کرنے دیا گیااور اس کے لئے پنڈت کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔اس کے بعد مجرموں کو ناشتہ کرنے کے لئے کہا گیا۔اس کے بعد ضلع میجسٹریٹ جیل پہنچے اور چاروں سے پھر ان کی آخری خواہش پوچھی گئی اورپھر ان کی طبی جانچ کی گئی اور پھر ان کو کالے کپڑے پہنائے گئے۔اس کے بعد ڈی جی جیل، جیل سپرنٹنڈنٹ ، تین ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ،دو ڈاکٹر، ضلع افسر اورپنڈت جی کی موجودگی میں چاروں کو پھانسی دے دی گئی۔
Published: undefined
واضح رہے کل دیر رات سپریم کورٹ نے پون گپتا کی عرضی خارج کر دی تھی۔ پون گپتانے پھانسی پر روک لگانے کی عرضی داخل کی تھی۔جسٹس آر بھنومتی کی بینچ نے اس عرضی کو خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کو اس عرضی میں پھانسی روکنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔پھانسی کے بعد نربھیا کی والدہ آشا دیوی نے کہا ہے کہ آج ان کی بیٹی کو انصاف مل گیا ہے۔واضح رہے لگاتار قانونی داؤ پینچ کے بعد آج ان مجرموںکو سزامل پائی۔ان چاروں کی پھانسی کوکئی مرتبہ ٹالا گیا کیونکہ ہر مرتبہ کوئی نئی عرضی سامنے آ جاتی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined