میلبورن: تیزگیندباز جسپریت بمراہ (33 رن پر چھ وکٹ) کے کیریر کی بہترین کارکردگی سے ہندوستان نے آسٹریلیا کو تیسرے کرکٹ ٹسٹ کے تیسرے دن آج پہلی اننگز میں 151 رن پر سمیٹ دیا لیکن دن کے اختتام تک ٹیم انڈیا نے اپنے پانچ وکٹ 54 رن تک گنوا دیئے۔
ہندوستان دوسری اننگز میں لڑکھڑا گیا تھا لیکن دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہندوستان 346 رن کی برتری کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں نظرآرہی ہے۔ ہندوستان نے دوسری اننگز میں جس طرح وکٹ گنوائے اسے دیکھتے ہوئے یہ کہا جارہا ہے کہ اس نے 292 رن کی بڑی سبقت کے باوجود آسٹریلیا کو فالوآن کیوں نہیں کرایا۔
Published: 28 Dec 2018, 5:10 PM IST
یارکرمین بمراہ نے جس طرح 15.5 اوور میں 33 رن پر چھ وکٹ حاصل کرکے آسٹریلیا کی اننگز کی سمیٹ دیا تھا اسی طرح پیٹ کمنس نے بھی چھ اوور کی خطرناک گیندبازی میں صرف 10 رن دے کر چار وکٹ حاصل کرکے ہندوستان کے ٹاپ آرڈر کو تباہ کردیا۔ کمنس نے ہنوما وہاری (13)، پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے چتیشور پجارا (صفر)، کپتان وراٹ کوہلی (صفر) اور نائب کپتان اجنکیا رہانے (1) کو پویلین بھیجا ۔ جوش ہیزلوڈ نے روہت شرما (پانچ) کو آوٹ کرکے رہی سہی کسر بھی پوری کردی۔ اسٹمپس کے وقت سلامی بلے بازمینک اگروال 28 اور وکٹ کیپر رشبھ پنت چھ رن بناکر کیریز پر موجود تھے۔
قبل ازیں کھیل کے تیسرے دن میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کی پچ پر یکساں اچھال کی غیر موجودگی میں آسٹریلوی بولروں کو خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور تیسرے ٹیسٹ کے دو دنوں کے کھیل میں ہندستانی بلے بازوں نے جم کر رن بنائے اور دوسرے دن ہندستان نے اپنی پہلی اننگز 169.4 اوور میں سات وکٹ پر 443 رنز بنا کر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
دوسرے دن کے اختتام تک آسٹریلوی ٹیم بھی اپنی پہلی اننگز کیلئے اتری اور اس نے چھ اوور میں بغیر کسی نقصان کے آٹھ رن بنا لئے ہیں۔ ہندستانی اننگز میں چتیشور پجارا نے 106 رنز کی ریکارڈ سنچری بنائی جبکہ کپتان وراٹ کوہلی نے 82 رنز بنائے۔ چوٹ کے بعد واپسی کر رہے مڈل آرڈر کے بلے باز روہت شرما 63 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ کریز سے واپس آئے۔
Published: 28 Dec 2018, 5:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Dec 2018, 5:10 PM IST