سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر شاہنواز حسین کو آج اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انھیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انھیں شام تقریباً 4.30 بجے لیلاوتی اسپتال لایا گیا اور فوری طور پر علاج شروع ہو گیا۔
Published: undefined
لیلاوتی اسپتال کے ڈاکٹر جلیل پارکر نے شاہنواز حسین کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے شاہنواز حسین کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی انجیوپلاسٹی ہوئی ہے۔ شہنواز حسین فی الحال آئی سی یو میں ایڈمٹ ہیں۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ شاہنواز حسین کو اس سے قبل اگست میں صحت سے متعلق مسئلہ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس وقت بی جے پی لیڈر کو دہلی واقع ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس دوران ڈاکٹروں نے انھیں آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ 12 دسمبر 1968 کو بہار کے سپول میں پیدا ہوئے شاہنواز حسین اس وقت پارٹی کے قومی ترجمان ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز