الور: دہلی ممبئی ایکسپریس وے پر نوگاؤں تھانہ علاقے میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں سابق مرکزی وزیر جسونت سنگھ کی بہو اور سابق ایم پی مانویندر سنگھ کی بیوی چترا سنگھ کی موت ہو گئی، جبکہ مانویندر سنگھ اور ان کا بیٹا ہمیر سنگھ شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں الور کے سولنکی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں مانویندر سنگھ کی کار کا ڈرائیور بھی شدید زخمی ہو گیا۔ وہ بڑودامیو اسپتال میں زیر علاج تھے۔ لیکن اسے علاج کے لیے الور بھی ریفر کر دیا گیا ہے۔ مانویندر سنگھ گاڑی چلا رہے تھے اور ان کی بیوی چترا سنگھ ان کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھی تھیں۔ مانویندر کا بیٹا ہمیر سنگھ اور ڈرائیور پچھلی سیٹ پر بیٹھے تھے۔
Published: undefined
باڑمیر کے سابق ایم پی مانویندر سنگھ اپنی بیوی چترا اور بیٹے ہمیر سنگھ کے ساتھ دہلی سے جے پور جا رہے تھے۔ دہلی ممبئی ایکسپریس وے پر پوائنٹ 82.8 کلومیٹر رسگن اور خوش پوری کے درمیان، گاڑی اچانک اپنا توازن کھو بیٹھی اور پلیا سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں مانویندر سنگھ کی بیوی چترا سنگھ کی موت ہو گئی۔ جبکہ مانویندر سنگھ اور ان کے بیٹے کی حالت تشویشناک ہے۔ ان دونوں کو فوری طور پر علاج کے لیے الور کے سولنکی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ چترا سنگھ کی لاش کو راجیو گاندھی اسپتال کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔ جبکہ مانویندر سنگھ، ان کا بیٹا اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔
Published: undefined
ایڈیشنل ایس پی تیج پال سنگھ نے بتایا کہ یہ حادثہ کیسے ہوا اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے الور لایا گیا۔ ڈرائیور کا بڑودہ میں علاج چل رہا ہے۔ لیکن انہیں بھی الور منتقل کیا جا رہا ہے۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی بی جے پی اور کانگریس کے سبھی سینئر لیڈر اسپتال پہنچے۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ اور دیگر انتظامی افسران بھی موقع پر پہنچے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined