قومی خبریں

سابق انڈرورلڈ ڈان ارون گولی کی قبل از وقت رہائی کی درخواست، ہائی کورٹ کی 4 ہفتے میں فیصلہ لینے کی ہدایت

ہائی کورٹ کی ریاستی حکومت کو چار ہفتوں کے اندر فیصلہ کرنے کی ہدایت کے بعد 16 سال سے جیل میں قید سابق انڈرورلڈ ڈال ارون گولی کی قبل از وقت رہائی کی راہ ہموار ہو گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>ارون گولی کی فائل فوٹو / آئی اے این ایس</p></div>

ارون گولی کی فائل فوٹو / آئی اے این ایس

 

ممبئی: قتل کے ایک معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے سابق انڈرورلڈ ڈان ارون گولی کے جیل سے قبل از وقت رہائی کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔ ارون گولی نے بمبئی ہائی کورٹ میں حکومت کے ایک سرکیولر کے حوالے سے اپنی قبل از وقت رہائی کی درخواست دی تھی، جس پر سماعت کرنے کے بعد عدالت نے آج (5 اپریل) حکومت کو 4 ہفتے کے اندر ارون گولی کی رہائی پر فیصلہ لینے کا حکم دیا ہے۔

Published: undefined

جسٹس ونے جوشی اور جسٹس ورشالی جوشی کی ڈویژن بنچ نے ارون گولی کی عرضی کو قبول کر لیا ہے۔ گولی کے وکیل میر نغمان علی نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا کہ گولی کی درخواست پہلے اس بنیاد پر مسترد کر دی گئی تھی کہ ایک حکومتی نوٹیفکیشن مکوکا کے تحت سزا یافتہ افراد کو قبل از وقت رہائی کی پالیسی کے فوائد سے باہر رکھتی ہے۔

Published: undefined

ارون گولی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ وہ اب 69 سال کا ہو گیا ہے اور حکومت کے ہی ایک حکم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن قیدیوں کو 14 سال کی سزا ہو چکی ہے اور جن کی عمر 65 سال سے تجاوز کر چکی ہے، انہیں رہا کیا جا سکتا ہے۔ ارون گولی کے وکیل کے مطابق دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ چار ہفتوں کے اندر گولی کی رہائی پر فیصلہ کرے، اس سے جیل سے اس کی قبل از وقت رہائی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ وہ 16 سال جیل میں قید ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ارون گولی کا پورا نام ارون گلاب گولی ہے ۔ وہ جنوبی ممبئی کے بھائیکلہ سے قریب واقع ڈگڑی چال کا رہنے والا ہے۔ وہ 2004 سے 2009 کے درمیان بھائیکلہ حلقۂ اسمبلی سے ممبر اسمبلی بھی رہا۔ اسے 2008 میں شیوسینا لیڈر کملا کر جام سانڈیکر کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، 2012 میں عدالت نے اسے مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined