قومی خبریں

پنجاب کے سابق اے ڈی جی پی گرِندر سنگھ ڈھلون کانگریس میں شامل

گرِندر سنگھ ڈھلون نے کچھ دن پہلے ہی وی آر ایس کے لیے درخواست دی تھی جسے پنجاب حکومت نے منظور کر لیا تھا۔ وی آر ایس کی منظوری کے چھ دن بعد انہوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

<div class="paragraphs"><p>گرِندر سنگھ ڈھلون کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

گرِندر سنگھ ڈھلون کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے / تصویر: آئی اے این ایس

 

سابق آئی پی ایس اور پنجاب کے سابق اے ڈی جی پی گرِندر سنگھ ڈھلون نے آج (30 اپریل) کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ انہوں نے نئی دہلی میں کانگریس ہیڈکوارٹر میں پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ گرِندرسنگھ ڈھلون کے کانگریس پارٹی میں شامل ہوتے وقت پنجاب کانگریس کے انچارج دیویندر یادو موجود تھے۔

Published: undefined

پارٹی میں شمولیت کے اس موقع پر سابق آئی پی ایس گرِندرسنگھ ڈھلون کی اہلیہ اور اہل خانہ کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔ آئی اے این ایس کی خبر کے مطابق پنجاب کی فیروز پور سیٹ سے گرِندرسنگھ ڈھلون کو امیدوار بنایا جا سکتا ہے۔ گرِندرسنگھ ڈھلون نے کچھ دن پہلے ہی وی آر ایس کے لیے درخواست دی تھی جسے پنجاب حکومت نے منظور کر لیا تھا۔ وی آر ایس کی منظوری کے چھ دن بعد انہوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

Published: undefined

کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کے بعد گرِندرسنگھ ڈھلون نے کہا کہ پارٹی ہائی کمان انہیں جو بھی ذمہ درای سونپے گی، وہ اسے پوری لگن اور توجہ کے ساتھ پوری کریں گے۔ کانگریس کے پنجاب انچارج دیویندر یادو نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب کے سابق اے ڈی جی پی گرِندرسنگھ ڈھلون 1997 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ یادو کے مطابق ڈھلون نے پنجاب میں دہشت گردی اور بہت سے مشکل حالات سے نمٹنے میں اپنی بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گرِندرسنگھ ڈھلون کے پاس پنجاب پولیس میں اسپیشل اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر کا چارج تھا۔ وہ ریاست میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ وی آر ایس حاصل لینے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ کے ذریعے کہا تھا کہ وی آر ایس حاصل کرنے کے بعد وہ پنجرے سے آزاد محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے 30 سال تک محکمہ پولیس میں اپنے فرائض انجام دیئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined