نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی نے بدھ کے روز ’جی - 20‘ گروپ کے رکن ممالک کے سفیروں کے ساتھ ہی چند پڑوسی ممالک کے سفارت کاروں کو دوپہر کے کھانے پر مدعو کیا اور ان سے مختلف بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
کانگریس ذرائع نے بتایا کہ دارالحکومت کے ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں راہل گاندھی نے گروپ - 20 ممالک کے سفارت کاروں کو دوپہر ظہرانے پر مدعو کیا اور ان کے ساتھ پلوامہ حملے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ضیافت میں 30 ممالک کے نمائندوں نے حصہ لیا۔ اس دوران سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی چیئر پرسن سونیا گاندھی بھی موجود تھیں۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے جی-20 ممالک کے سفارت کاروں کے ساتھ بات چیت کا منصوبہ پہلے ہی بنایا تھا۔ ان سفارت کاروں کے ساتھ بات چیت کا پروگرام انہوں نے پہلے 15 فروری کو طے کیا تھا لیکن 14 فروری کو پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ ہو گیا جس کی وجہ سے کانگریس نے اس پروگرام کو ملتوی کردیا تھا۔
کانگریس صدر نے دوپہر کی اس ضیافت میں پاکستان کو مدعو نہیں کیا تھا۔ پڑوسی ملک نیپال، سری لنکا، بنگلہ دیش کے سفارت کاروں نے اس دوران راہل گاندھی سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined