بنگلورو: سابق وزیر اعظم اور جنتا دل (ایس) کے صدر ایچ ڈی دیوے گوڑا کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں، حالانکہ ان میں کورونا کی کوئی علامت نہیں پائی گئی اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ سابق وزیر اعظم کے دفتر نے بتایا ہے کہ دیوے گوڑا کو شہر کے منی پال اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
کرناٹک کے وزیر اعلی بسوا راج بومائی نے بتایا ہے کہ یہ اطلاع ملنے کے بعد کہ دیوے گوڑا کورونا سے متاثر ہیں وہ دیوے گوڑا اور ان کے اہل خانہ سے بات کریں گے اور منی پال اسپتال کے ڈاکٹروں سے سابق وزیر اعظم کے علاج میں تمام ضروری اقدامات کرنے کو کہیں گے۔
Published: undefined
ایک ٹوئٹ میں ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر نے دیوے گوڈا کی جلد صحت یابی کی نیک تمنا کی اور کہا کہ وہ ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں سے رابطہ کریں گے اور ان کی صحت کی اطلاع شیئر کرتے رہیں گے۔
Published: undefined
جمعہ کو ریاست میں کورونا انفیکشن کے 48,049 نئے معاملے درج ہوئے اور کورونا انفیکشن کی شرح 19.23 فیصد رہی۔ ریاست میں کورونا کے ایکٹیو معاملوں کی تعداد 3,23,143 ہے جن میں سے 2,23,000 معاملے صرف بنگلورو کے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں اس وبا سے 22 مزید مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز