سابق صدر جمہوریہ پرتیبھا پاٹل کو بخار اور سینے میں انفیکشن کے سبب علاج کے لیے مہاراشٹر کے پونے شہر کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ 89 سالہ سابق صدر کو بدھ (13 مارچ) کو بھارتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
اسپتال نے اس تعلق سے میڈیا کے لیے ایک خبر بھی جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ’’سابق صدر پرتیبھا پاٹل کو کل رات اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ انہیں بخار اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی۔ وہ صحت مند ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ وہ ڈاکٹروں کی سخت نگرانی میں ہیں۔" پرتیبھا پاٹل ہندوستان کی پہلی خاتون صدر تھیں۔ وہ 2007 سے 2012 تک ملک کے اعلیٰ آئینی عہدے پر فائز رہیں۔
Published: undefined
یو پی اے نے 2007 میں پرتیبھا پاٹل کو اپنا صدارتی امیدوار بنایا تھا جبکہ این ڈی اے نے بھیرو سنگھ شیخاوت کو ان کے خلاف میدان میں اتارا تھا۔ پرتیبھا پاٹل نے انہیں شکست دی اور ملک کی پہلی خاتون صدر بنیں۔ پرتیبھا پاٹل نے ہندوستان کا سب سے بڑا آئینی عہدہ سنبھالا اور وہ ہندوستان کی بارہویں صدر بنیں۔
Published: undefined
یہاں ہم آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ سابق صدر جمہوریہ پرتیبھا پاٹل نے پہلی بار 1962 میں مہاراشٹر کے جلگاؤں شہر کے اسمبلی سیٹ سے الیکشن جیتا تھا۔ مہاراشٹر کے قدآور لیڈر وائی بی چوہان نے چالیس گاؤں میں ان کی تقریر سے متاثر ہوکر انہیں جلگاؤں سے کانگریس کا امیدوار بنایا تھا، جس میں وہ کامیاب ہوئیں تھیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
ویڈیو گریب