سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 31 ویں برسی کے موقع پر کانگریس صدر سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی نے دہلی میں ان کی آخری آرام گاہ 'ویر بھومی' پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
Published: undefined
راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر کانگریس کے سابق صدر اور راہل گاندھی نے اپنے والد کو یاد کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’میرے والد ایک وزنری (خیال پرست) رہنما تھے، جن کی پالیسیوں نے جدید ہندوستان کی تشکیل میں مدد کی۔ وہ ایک ہمدرد اور مہربان آدمی تھے اور میرے اور پرینکا کے لیے ایک شاندار والد تھا، جنہوں نے ہمیں معافی اور ہمدردی کی قدر سکھائی۔ میں انہیں بہت یاد کرتا ہوں اور وہ وقت یاد کرتا ہوں جو ہم نے ساتھ گزارا تھا۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو 31 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ تمل ناڈو کے سریپرمبدور میں ایک خودکش بم دھماکہ کے دوران اس وقت ان کی جان چلی گئی تھی، جب وہ وہاں انتخابی جلسے سے خطاب کرنے گئے تھے۔ 21 مئی 1991 کو راجیو گاندھی تقریباً 10.15 بجے ریلی کے مقام پر پہنچے تھے۔ وہ گاڑی کی اگلی سیٹ پر بیٹھے تھے اور انہوں نے نیچے اترتے ہی سب کو سلام پیش کیا تھا۔
Published: undefined
اسٹیج کی طرف بڑھتے ہوئے ایک خاتون خودکش حملہ آور دھنو نے انہیں ہار پہنانا چاہا لیکن سب انسپکٹر انسویا نے اسے روک دیا۔ تاہم راجیو گاندھی کے کہنے پر انہیں ہار پہنانے کی اجازت دی گئی۔ دھنو نے انہیں ہار پہنایا اور جب وہ ان کے پاؤں چھونے کے لیے نیچے جھکی تو اس نے اس کی کمر پر بندھے بم کا بٹن دبا دیا۔ ایک زوردار دھماکا ہوا اور اس میں راجیو گاندھی کی جان چلی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز