سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی صد سالہ یوم پیدائش سے ایک روز قبل سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی صدارت والی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے منموہن سنگھ کو 2017 کے اندرا گاندھی اوارڈ سے سرفراز کرنے کا اعلان کیا۔
جیوری نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کا انتخاب ملک کی قیادت کرنے، اصلاحات اور معیشت میں تعاون دینے، عالمی سطح پر ہندوستان کی ساکھ بڑھانے اور چین اور پاکستان سمیت ہم سایہ ممالک سے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔ جیوری نے عقیدے، علاقے یا زبان کی بنیاد پر تعصب کے بغیر عام لوگوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے منموہن سنگھ کی کوششوں کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔
منموہن سنگھ دو مدت پوری کرنے والے ہندوستان کے صرف تیسرے وزیر اعظم ہیں۔ انہوں نے 2004 سے 2014 کے درمیان وزیر اعظم کے طور پر ملک کی قیادت کی۔ امریکہ کے ساتھ ہندوستان کا جوہری معاہدہ اور کوپن ہیگن میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے معاہدہ انہیں کے دور اقتدار کی حصولیابیاں ہیں ۔
Published: undefined
ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر اور پھر پی وی نرسمہا راؤ کی قیادت والی حکومت میں وزیر خزانہ کے طور پر کام کرتے ہوئے اقتصادی اصلاحات کی شروعات کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ جبکہ وزیر اعظم کے طور پر انہوں نے آزادی کے بعد پہلی بار معیشت کی ترقی کو اعلیٰ ترین شرح کو حاصل کرنے میں ملک کی قیادت کی۔
بطور وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے دور اقتدار میں سب سے کم دہشت گردی کے واقعات سامنے آئے۔ علاوہ ازیں ان کے دور اقتدار میں مذہبی ہم آہنگی اور امن کا ایک طویل مدتی دور قائم ہوا۔
سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے نام سے پیش کئے جانے والے اس بین الاقوامی انعام کا قیام 1986 میں کیا گیا تھا۔ اس سے قبل ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) اور پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر سوگاتو اوگاتا کو یہ انعام پیش کیا جا چکا ہے۔
Published: undefined
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined