نئی دہلی: سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے بھارتیہ جنتاپارٹی کانام لیے بغیر کہا کہ جب انتخابات میں ایک ہی پارٹی کو 90 فیصد سے زیادہ الیکشن فنڈ مل رہا ہے تو حکومت کے ذریعہ الیکشن کی فنڈنگ پر غور ہونا چاہیے تاکہ جمہوریت کو بچایا جاسکے۔
Published: undefined
ڈاکٹرسنگھ نے گزشتہ روز اتوار کو یہاں آنجہانی بائیں بازو کے لیڈر اور سابق وزیر داخلہ اندرجیت گپتا کے صد سالہ یوم پیدائش پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مغربی بنگال کے سابق گورنر اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کے پوتے گوپال گاندھی تھے۔ تقریب سے مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری اور ہندستان کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ نے خطاب کیا۔ صدارت کمیونسٹ پارٹی کے رخصت پزیر جنرل سکریٹری سدھاکر ریڈی نے کی۔
Published: undefined
منموہن سنگھ نے پارلیمانی جمہوریت کے فروغ میں اندر جیت گپتا کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے انتخابی اصلاحات کے بارے میں اندرجیت گپتا کمیٹی کا حوالہ دیا اور بتایا کہ وہ بھی اس کمیٹی کے رکن تھے جس نے انتخابات کے لیے سرکاری فنڈنگ کی سفارش کی تھی۔ آج جب ایک ہی پارٹی کو 90 فیصد سے زیادہ انتخابی فنڈ مل رہا ہے تو اس کمیٹی کی سفارش پر غورہونا چاہیے۔
Published: undefined
انھوں نے کہاکہ اندرجیت گپتا کمیاب شخصیت والے لیڈر تھے اور اپنے مخالفین کی بات سنتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کے بغیر جمہوریت کی روح نہیں ہوتی۔ اس سے پہلے انھوں نے بتایا کہ ترقی پسند اتحاد کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اس تقریب میں آنا چاہتی تھیں لیکن ناگزیر مصروفیت کی وجہ سے نہیں آسکیں۔ سونیا گاندھی نے اندرجیت گپتا کے صدسالہ یوم پیدائش پر اپنا پیغام بھیجا ہے۔ اس کے بعد انھوں نے سونیا گاندھی کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں انھوں نے اندرجیت گپتا کے تعاون کو نمایاں کیا اور ان کی شخصیت کو سراہا۔
Published: undefined
مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری یچوری نے اندرجیت گپتا کو اصول پسند لیڈر بتاتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ کی حیثیت سے انھوں نے کبھی کسی کی حکومت گرانے میں اپنے عہدے کا ناجائز استعمال نہیں کیا۔ انھوں نے انتخابی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اندرجیت گپتا کمیٹی کی سفارش کا ذکر کیا۔
Published: undefined
انھوں نے کہا کہ مودی حکومت کی مدت کار میں دلیل کی جگہ عقیدت کو بڑھاوا دیا جا رہا ہے اور حکومت کی تنقید کرنے پر غدار اور نکسلی بتایا جا رہا ہے جس کے خلاف لڑنے کی زیادہ ضرورت ہے اور یہی اندرجیت گپتا کے تئیں سچا خراج عقیدت ہوگا۔
Published: undefined
گوپال کرشن گاندھی نے اندرجیت گپتا کو حقیقی سماج وادی قرار دیتے ہوئے انھیں ایک مہذب شخصیت بتایا۔ انھوں نے کہا کہ آج پورے ملک میں خانہ بدوشوں، قبائلیوں اور جن لوگوں کے نام قومی شہری رجسٹر میں نہیں ہیں، انھیں ملک کی شہریت سے محروم کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز