نئی دہلی: معروف ماحولیات دوست اور سماجی کارکن چنڈی پرساد بھٹ کو آج قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے لیےمعروف ’اندراگاندھی ایوارڈ برائے قومی اتحاد ‘ سے نوازا گیا۔ اندرا گاندھی کی جمعرات کو برسی پر یہاں منعقد ایک خصوصی تقریب میں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے بھٹ کو سے اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور پارٹی کے سینیئر رہنما موجود تھے۔
Published: undefined
بھٹ کا انتخاب 2017 اور ایوارڈ 2018 کے لیے ہوا ہے۔ انھیں ملکی یکجہتی اور سالمیت کو فروغ دینے کے لیے 31ویں ’اندراگاندھی ایوارڈ برائے قومی اتحاد ‘ سے نوازا گیا ہے۔ساتھ ہی انھیں ایک توصیفی سند اور دس لاکھ روپیے نقد دیے گئے۔
Published: undefined
سابق وزیر اعظم اندراگاندھی کی برسی 31 اکتوبر کے موقع پر دیاجانے والا یہ ایوارڈ سوامی رنگناتھ نندا، ارونا آصف علی، ایس ایم سُبَّالکشمی، راجیو گاندھی(بعد از مرگ)، اے پی جے عبد الکلام، پروفیسر ستیش دھون، ڈاکٹر شنکر دیال شرما، مہاشویتی دیوی، موہن دھاریہ اور اے آر رحمٰن جیسی اہم شخصیات کو دیا جا چکا ہے۔ خیال رہے کہ کانگریس پارٹی نے 1985 میں اپنے سو سال مکمل ہونے کے موقع پر یہ ایوارڈ دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز