اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کو لے کر ہلچل تیز ہوتی جا رہی ہے اور لیڈروں کے ذریعہ ایک پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں شامل ہونے کا سلسلہ بھی دراز ہوتا جا رہا ہے۔ آج (12 جون) سماجوادی پارٹی کے لیے اس وقت بری خبر سامنے آئی جب پارٹی کے سابق قومی ترجمان اور قدآور لیڈر انل یادو اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شامل ہو گئے۔ ریاستی کانگریس صدر اجے کمار للو کی موجودگی میں انل یادو نے پارٹی کی رکنیت حاصل کی اور کانگریس کے نظریات کی تعریف کرتے ہوئے پارٹی کو مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
Published: undefined
انل یادو کے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اجے للو نے کہا کہ ’’پرینکا گاندھی لگاتار اتر پردیش کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔ انل یادو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پرینکا گاندھی کے اسی جدوجہد سے متاثر ہو کر کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’پرینکا گاندھی لگاتار یو پی کی بیٹیوں کو انصاف دلانے کے لیے سڑکوں پر جدوجہد کر رہی ہیں۔ بے روزگاروں، کسانوں کے ساتھ کھڑی ہو کر ان کی آواز بلند کر رہی ہیں۔‘‘
Published: undefined
کانگریس میں شامل ہونے کے بعد انل یادو نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’’اگر ہم یو پی کی بات کرتے ہیں تو صرف کانگریس ہی وہ پارٹی ہے، پرینکا گاندھی ہی وہ لیڈر ہیں جو حکومت کو گھیرنے کا کام کر رہی ہیں۔ حکومت سے سوال پوچھنے کا کام کر رہی ہیں۔‘‘ انھوں نے اپنی پرانی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’اپوزیشن صرف نمبر سے نہیں ہوتا۔ اپوزیشن عوام کے ایشوز سے جانا جاتا ہے۔ اگر آج کسی کے ساتھ بھی غلط ہوتا ہے تو عوام پرینکا گاندھی میں یقین دکھاتی ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز