اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے سابق رکن پارلیمنٹ ہرش بنش سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ ضلع پنچایت صدر عہدے کے انتخاب میں اپنا دل(ایس )سربراہ انوپریا پٹیل نے جونپور میں اپنی پارٹی کو فروخت کردیا۔
Published: undefined
مسٹر سنگھ نے بدھ کو میڈیا نمائندوں سے کہاکہ ضلع پنچایت صدر کا عہدہ خاتون کے لئے ریزرو تھا۔ ٹکٹ کی تقسیم میں یہ سیٹ اتحاد میں اپنا دل کو ملی تو اپنا دل(ایس) نے ریتا پٹیل کو بی جے پی اپنا دل اتحاد کا امیدوار اعلان کیا۔ ووٹنگ کے دن انوپرا پٹیل کے اشارے پر اپنادل(ایس) کے سبھی06اراکین نے آزاد امیدوار شری کلا سنگھ کے حق میں ووٹ کیا۔
Published: undefined
انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اپنا دل(ایس)نے اتحاد کے مذہب کو نہیں ادا کیا۔ اس لئے اتنے اہم انتخاب میں بی جے پی اور اپنا دل کو زیرو ووٹ ملا۔ اس کے لئے سیدھے طور پر اپنا دل کی قومی صدر انوپریا پٹیل کو خاطی ٹھہراتے ہوئے اس معاملے کی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ بی جے پی انوپریا پٹیل کو مرکزی کابینہ میں شامل نہیں کرے لیکن بی جے پی کی اعلی قیادت نے انوپریا پٹیل کو کابینہ میں شامل کیا اور ان کو اچھی وزارت دی۔
Published: undefined
سابق رکن پارلیمان نے یہ بھی الزام لگا یا کہ اپنا دل کی صدر انوپریا پٹیل عتیق احمد،منا بجرنگی جیسے لوگوں کو اپنا ٹکٹ دیتی رہتی ہیں جبکہ ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ریاست سے غنڈہ اور مافیا راج ختم کرنا چاہتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز