پرکاش امبیڈکر کی پارٹی وَنچت بہوجن اگھاڑی (وی بی اے) کے لیڈر انیس احمد 29 اکتوبر کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے محروم رہ گئے تھے، اور اب انھوں نے وی بی اے کو چھوڑ کر کانگریس کی رکنیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔ آج کانگریس میں ان کی باضابطہ گھر واپسی ہو گئی اور انھیں ایک پریس کانفرنس کے دوران کانگریس کی رکنیت دلائی گئی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ 28 اکتوبر کو ہی انیس احمد نے کانگریس چھوڑ کر وی بی اے کی رکنیت اختیار کی تھی۔ اب محض 5 دنوں بعد ہی انھوں نے پھر سے کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ گزشتہ 29 اکتوبر کو انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ دوپہر 3 بجے سے قبل دفتر پہنچنے کے باوجود انھیں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی اجازت نہیں ملی۔ انیس احمد 3 بار رکن اسمبلی رہ چکے ہیں اور مہاراشٹر میں کانگریس حکومت میں کابینہ وزیر تھے۔
Published: undefined
ہفتہ کے روز ممبئی میں کانگریس مہاراشٹر انچارج رمیش چنیتھالا کی موجودگی میں انھوں نے باضابطہ طور پر پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ انیس احمد جو کبھی کانگریس کے آنجہانی لیڈر احمد پٹیل کے انتہائی قریبی تھے اور گاندھی فیملی کے وفادار بھی تھے، کو کانگریس نے ان کی روایتی ناگپور شمال سیٹ سے ٹکٹ دینے سے منع کر دیا تھا۔ اس حلقہ میں مسلم اور ہلبا طبقہ کے ووٹوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ کانگریس نے 2019 کے اسمبلی انتخاب میں دوسرے مقام پر رہے یوتھ لیڈر بنٹی شیلکے کو اس بار یہاں سے ٹکٹ دینا پسند کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined