بھوپال: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مدھیہ پردیش یونٹ کے سابق صدر اور راجیہ سبھا کے سابق رکن پربھات جھا کا گروگرام کے اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہو گیا، ان کی عمر 67 سال تھی۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پربھات جھا کچھ عرصے سے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہوں نے کل دیر رات آخری سانس لی۔
Published: undefined
مدھیہ پردیش کے گوالیار سے ایک صحافی کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے پربھات جھا نے بعد میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی اور 2010 میں پارٹی کی مدھیہ پردیش یونٹ کے صدر مقرر ہوئے۔ جھا 2008 میں مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے اور 2020 تک ایوان بالا میں رہے۔ انہوں نے 2015 میں بی جے پی کے قومی نائب صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
Published: undefined
بی جے پی ذرائع کے مطابق جھا کی آخری رسومات ہفتہ کو ان کے آبائی گاؤں بہار میں ادا کی جائیں گی۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی موہن یادو، مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان، مدھیہ پردیش بی جے پی کے صدر وشنو دت شرما اور کانگریس کے سینئر لیڈر کے کے مشرا اور دیگر رہنماؤں نے جھا کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔
Published: undefined
سابق وزیر اعلیٰ اور مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے لکھا، ’’بی جے پی کے سینئر لیڈر، مدھیہ پردیش بی جے پی کے سابق ریاستی صدر اور رفیق پربھات جھا کے انتقال کی خبر سن کر میں ساکت اور غمزدہ ہوں۔ انہوں نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا۔ ان کا انتقال میرے لیے ذاتی نقصان ہے ایشور سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی روح کو سکون عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined