قومی خبریں

کیرالہ کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر اومن چانڈی کا انتقال، بنگلورو کے اسپتال میں لی آخری سانس

کیرالہ میں کانگریس کے تجربہ کار رہنماؤں میں سے ایک اومن چانڈی کیرالہ کے وزیر اعلیٰ رہ چکے تھے۔ 2022 میں انہوں نے کیرالہ میں سب سے زیادہ وقت تک کانگریس کے رکن اسمبلی رہنے کا ریکارڈ بنایا

<div class="paragraphs"><p>اومن چانڈی / آئی اے این ایس</p></div>

اومن چانڈی / آئی اے این ایس

 
IANS_ARCH

کیرالہ کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر رہنما اومن چانڈی کا منگل (18 جولائی) کو انتقال ہو گیا۔ وہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا میں بھی نظر آئے تھے۔ کیرالہ کانگریس کے صدر کے سدھاکرن اور چانڈی کے رشتہ داروں نے منگل کو ان کے انتطال کی اطلاع دی۔ کانگریس کے تجربہ کار لیڈر اومن چانڈی کی عمر 79 برس تھی۔

Published: undefined

کے سدھاکرن نے ٹوئٹ کیا، "اس بادشاہ کی کہانی جس نے 'محبت' کی طاقت سے دنیا کو فتح کیا، اس کا ایک دردناک انجام ہے۔" آج، میں ایک لیجنڈ اومن چانڈی کے انتقال سے بہت افسردہ ہوں۔ انہوں نے لاتعداد افراد کی زندگیوں کو چھوا اور ان کی میراث ہمیشہ ہماری روحوں میں گونجتی رہے گی۔‘‘

Published: undefined

اومن چانڈی کے فیس بک پیج پر ان کے بیٹے نے لکھا کہ ان کے والد اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ کیرالہ کے دو بار کے وزیر اعلیٰ اومن چانڈی نے منگل کو بنگلورو میں آخری سانس لی۔ معلومات کے مطابق چانڈی طویل عرصے سے بیمار تھے اور بنگلورو کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔

Published: undefined

کیرالہ کانگریس نے چانڈی کے انتقال پر کہا کہ اومن چانڈی کو تمام نسلوں اور آبادی کے تمام طبقات پیار کرتے تھے۔ کیرالہ کانگریس نے ٹوئٹ کیا ’’ہمارے سب سے پیارے رہنما اور سابق وزیر اعلی کو الوداع کرنا بہت افسوسناک ہے۔ اومن چانڈی کیرالہ کے سب سے مقبول اور منفرد لیڈروں میں سے ایک تھے۔ چانڈی سر کو ہر نسل اور طبقے کے لوگ پیار کرتے تھے۔ کانگریس خاندان ان کی قیادت اور توانائی کی کمی محسوس کرے گا۔‘‘

Published: undefined

اومن چانڈی 2004 اور 2011 کے درمیان دو بار کیرالہ کے وزیر اعلیٰ رہے۔ تجربہ کار کانگریس لیڈر نے 27 سال کی عمر میں 1970 کے ریاستی اسمبلی انتخابات جیت کر ایم ایل اے کے طور پر اپنے دور کا آغاز کیا۔ اس کے بعد اس نے مسلسل 11 انتخابات جیتے ہیں۔ چانڈی نے گزشتہ 5 دہائیوں میں صرف اپنے آبائی حلقے پوتھوپلی کی نمائندگی کی ہے۔

Published: undefined

2022 میں وہ 18728 دنوں تک ایوان میں پوتھوپلی کی نمائندگی کرتے ہوئے ریاستی اسمبلی کے سب سے طویل عرصے تک خدمت کرنے والے رکن بن گئے۔ انہوں نے کیرالہ کانگریس (ایم) کے سابق سپریمو آنجہانی کے ایم منی کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اپنی سیاسی اننگز کے دوران چانڈی نے مختلف کابینہ میں چار بار وزیر اور چار بار ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر کام کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined