اتر پردیش کے سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر نے لازمی سبکدوشی (ریٹائرمنٹ) کے بعد گومتی نگر میں اپنی رہائش کی نیم پلیٹ بدلتے ہوئے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ انھوں نے اپنے گھر میں لگی تختی پر ’امیتابھ ٹھاکر، آئی پی ایس (جبریہ ریٹائرڈ)‘ لکھوایا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے نیم پلیٹ یعنی تختی کے ساتھ اپنی تصویر کھنچواکر فیس بک کے ساتھ ساتھ ٹوئٹر پر بھی شیئر کیا ہے۔
Published: undefined
سابق آئی پی ایس افسر نے کہا کہ انھیں وقت سے پہلے زبردستی منمانے ڈھنگ سے سبکدوش کر دیا گیا، اس لیے وہ اپنے لیے اب تو انہی الفاظ کا استعمال کریں گے۔امیتابھ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ جبراً ریٹائر کرنے کے حکومت کے فیصلے سے افسوس ہونے کی جگہ پر وہ اس کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ انھوں نے اپنے گھر کی تختی کو ٹوئٹ کرنے کے ساتھ ہی فیس بک پر بھی شیئر کیا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کا یہ پوسٹ وائرل ہو رہا ہے۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر کو وزارت داخلہ نے وقت سے قبل لازمی طور سے سبکدوش کرنے کا حکم دیا ہے۔ حکم میں لکھا گیا ہے کہ امیتابھ ٹھاکر کو مفاد عامہ میں سروس بنائے رکھے جانے کے موافق نہ پاتے ہوئے مفاد عامہ میں فوری اثر سے سروس مکمل ہونے سے قبل سبکدوش کیے جانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ امیتابھ ٹھاکر نے خود ٹوئٹ کر اس کی جانکاری دی تھی۔ حکومت کے اس حکم پر ٹوئٹ کر کے انھوں نے لکھا تھا کہ مجھے ابھی ابھی وی آر ایس (مفاد عامہ میں سبکدوشی) حکم حاصل ہوا۔ حکومت کو اب میری خدمات نہیں چاہئیں۔ جے ہند۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز