نئی دہلی: تلنگانہ کانگریس کے کارگزار صدر اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے کانگریس کے راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی سے دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران محمد اظہر الدین نے عمران پرتاپ گڑھی کو خاص طور پر اس بات کے لیے مبارکباد دی کہ جب سے وہ کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین بنے ہیں، کانگریس کا اقلیتی شعبہ ہر محاذ پر کانگریس پارٹی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا دکھائی دے رہا ہے۔ تاہم کانگریس کا اقلیتی شعبہ پورے ملک میں پہلے سے کئی گنا مضبوط ہو چکا ہے۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق محمد اظہر الدین نے عمران پرتاپ گڑھی کو جلد تلنگانہ آنے کی دعوت دی ہے اور ساتھ ہی تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں تشہیر کرنے کی بھی اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’آپ (عمران پرتاپ گڑھی) کی تلنگانہ آمد سے کانگریس پارٹی کو مزید مضبوطی ملے گی۔ تاہم آئندہ الیکشن میں کانگریس پارٹی حکومت بنائے گی۔‘‘
Published: undefined
سابق رکن پارلیمنٹ محمد اظہر الدین نے کانگریس لیڈر عمران پرتاپ گڑھی کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ موجودہ بی آر ایس حکومت میں عوام کا برا حال ہے اور مختلف پریشانیوں کا سامنا ہے۔ عوام میں موجودہ حکومت کے تئیں شدید ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ صورت حال کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ جس طرح کانگریس نے ہماچل پردیش اور کرناٹک میں فتح کا پرچم لہرایا ہے، اسی طرح تلنگانہ میں بھی کانگریس کی بڑی جیت کے ساتھ حکومت تشکیل دے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined