قومی خبریں

سابق آئی اے ایس آفیسر جواہر سرکار کو ترنمول کانگریس نے راجیہ سبھا کے لئے کیا نامزد

ترنمول کانگریس نے اپنے سرکاری ٹوئٹر سے ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے کہ ’’ہمیں یہ اطلاع دے کر خوشی ہو رہی ہے کہ پارٹی نے راجیہ سبھا کے لئے سابق آئی اے ایس آفیسر جواہر کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواہر سرکار، تصویر آئی اے این ایس
جواہر سرکار، تصویر آئی اے این ایس 

کلکتہ: قیاس آرائیوں کے برخلاف ترنمول کانگریس نے سابق آئی اے ایس آفیسر اور پرساربھارتی کے سابق سربراہ جواہر سرکار کو راجیہ سبھا کے لئے نامزد کیا ہے۔ ترنمول کانگریس نے اپنے سرکاری ٹوئٹر سے ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے کہ ’’ہمیں یہ اطلاع دے کر خوشی ہو رہی ہے کہ پارٹی نے راجیہ سبھا کے لئے سابق آئی اے ایس آفیسر جواہر کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جواہر سرکار نے تقریباً 42 سال عوامی خدمت میں گزارے ہیں اور پرسار بھارتی کے سابق سی ای او بھی رہے ہیں۔ ان کی خدمات کے پیش نظر ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ یہاں بھی بہترین خدمات کا مظاہرہ کریں گے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ سابق چیف سکریٹری الاپن بنرجی کے تبادلے کو لے کر مرکز اور ریاست کے درمیان جاری تنازع میں جواہر سرکار نے کھل کر ممتا حکومت کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مرکزی حکومت کے اقدمات غیر قانونی ہیں اور ان کا تبادلہ غیر آئینی اور مرکز کے ذریعہ اختیارات کا بے جا استعمال ہے۔ وہ مختلف ایشوز پر ممتا بنرجی کے موقف کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

Published: undefined

اسمبلی انتخابات کے وقت ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے سابق مرکزی وزیر خزانہ یشونت سنہا سے متعلق قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ پارٹی انہیں راجیہ سبھا بھیج سکتی ہے۔ بعض حلقے مکل رائے کا بھی نام لے رہے تھے۔ مکل رائے بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوچکے ہیں۔ بی جے پی ان کے خلاف دل بدل قانون کے تحت کارروائی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ خطرہ ہے کہ کہیں اسمبلی کی رکنیت منسوخ نہ ہو جائے۔ مگر ترنمول کانگریس نے جواہر سرکار کے نام کا اعلان کرکے سب کو چونکا دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined