نئی دہلی: اتر پردیش کے چیف سکریٹری رہ چکے ڈاکٹر انوپ چندر پانڈے کو ملک کا نیا الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ انوپ چندر 1984 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے افسر ہیں اور انہیں سول سروسز کا 37 سال کا تجربہ ہے۔ اسی کے ساتھ الیکشن کمیشن کا پینل بھی مکمل ہو چکا ہے کیونکہ تینوں کمشنروں کی تقرری کی جا چکی ہے۔
Published: undefined
وزارت قانون و انصاف نے بدھ کے روز بتایا کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے 1984 بیچ کے اتر پردیش کیڈر کے سابق آئی اے ایس افسر پانڈے کو الیکشن کمشنر مقرر کیا ہے۔ وزارت کے مطابق گزشتہ دیر شام اس بابت وزارت قانون و انصاف کے محکمہ قانون کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ انوپ چندر پانڈے کی تقرری عہدہ سنبھالنے کے دن سے عمل میں آئے گی۔
Published: undefined
سال 2018 میں اتر پردیش کے چیف سکریٹری مقرر ہونے والے انوپ چندر اگست 2019 تک اس عہدہ پر فائز رہے تھے۔ ان دنوں وہ این جی ٹی میں یوپی نگرانی کمیٹی کے رکن ہیں۔ اس سے قبل انوپ چندر اتر پردیش میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔
Published: undefined
انوپ چندر پانڈے کی تقرری کے بعد الیکشن کمیشن میں ارکان کی تعداد ایک مرتبہ پھر تین ہو گئی ہے۔ سنیل اروڑا کی مدت کار ختم ہونے کے بعد سال 2021 میں الیکشن کمشنر سشیل چندرا کو یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ وہیں ریٹائرڈ آئی اے ایس راجیو کمار تیسرے الیکشن کمشنر ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز