قومی خبریں

چدمبرم کی راحت کل تک کے لئے برقرار

آئی این ایکس میڈیا میں منی لانڈرنگ کی ای ڈی سے جانچ کے معاملے میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو ملی عبوری راحت فی الحال کل تک جاری رہے گی کیونکہ ای ڈی کی جانب سے جرح پوری نہیں ہوسکی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: آئی این ایکس میڈیا میں منی لانڈرنگ کی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) سے جانچ کے معاملے میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو ملی عبوری راحت فی الحال کل تک جاری رہے گی کیونکہ ای ڈی کی جانب سے جرح پوری نہیں ہوسکی ہے۔

جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بنچ نے ای ڈی سے جڑے معاملے میں چدمبرم کو گرفتاری سے دی گئی راحت ایک مرتبہ پھر کل تک کے لئے بڑھادی ہے کیونکہ ای ڈی کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ نے عدالت سے اپنی بحث پوری کرنے کے لئے کم سے دو گھنٹے اور وقت مانگا ہے۔

ای ڈی کی جانب سے مہتہ نے آج دوپہر دو بجے اپنی بات رکھنی شروع کی لیکن عدالت کے اٹھنے تک ان کی جرح پوری نہیں ہوسکی تھی۔ مہتہ نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ اپنی بات رکھنے کے لئے کم سے کم دو گھنٹے اور وقت دیا جانا چاہئے۔ اس کی عدالت نے اجازت دے دی۔اس کے بعد بنچ نے چدمبرم کو ملی گرفتاری سے راحت کل تک کے لئے دے دی ہے۔

مہتہ نے دلیل دی ہے کہ ای ڈی اس معاملے میں منی لانڈرنگ کے نظریہ سے جانچ کررہی ہے۔ اس سے ملک کی معیشت پر فرق پڑتا ہے۔ یہ کسی دیگر الزام جیسا نہیں ہے جو الزام لگ رہے ہیں کہ انجانے میں نہیں ہوا ہےبلکہ سوچ سمجھ کر کئے گئے ہیں۔
انہوں نے اس معاملے میں زیادہ تفصیلات اشتراک کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی جانچ ابتدائی مرحلے میں ہے اور چارج شیٹ بھی داخل کیا جانا باقی ہے۔انہوں نے ایک سیل بند لفافہ جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ بنچ اس میں مہیا کرائے گئے دستاویزات کو دیکھ ہی چدمبرم کی عبوری ضمانت پر فیصلہ سنائے گی۔

سالسیٹر جنرل نے کہا کہ اس معاملے میں ثبوت کافی حساس ہیں اس لئے انہیں سابق مرکزی وزیر کے ساتھ اشتراک نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ای ڈی کے پاس اس الزام کے ثبوت ہیں کہ قانون بننے کےبعد بھی پیسے کا لین دین ہوا ہے۔

مہتہ نے دلیل دی ہے کہ ای ڈی کے پاس حق ہے کہ وہ ملزم کو گرفتار کرسکے لیکن اب حراست میں تفتیش ضروری ہے یا نہیں یہ عدالت کو طے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جو ثبوت ہیں ان میں بیرون ممالک بینکوں سے ملی جانکاری بھی شامل ہے۔

مہتہ نے دلیل دی کہ ابھی ای ڈی جانچ کررہی ہے اس لئے ثبوت کا اشتراک نہیں کیا جا سکتا۔ جانچ کے وقت ثبوتوں کو اکٹھا کیا جارہا ہے جس کےبعد اسے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ایسے میں ملزم کو کیس ڈائری دینے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔ اس پر چدمبرم کے وکیل کپل سبل نے جواب دیا کہ انہوں نے کبھی بھی کیس ڈائری تک اپنی پہنچ نہیں مانگی ہے۔

وہ آئی این ایکس میڈیا میں سرمایہ کاری سے جڑے مبینہ بدعنوانی اور منی لانڈرنگ معاملے میں سی بی آئی اور ای ڈی کی جانچ کا سامنا کررہے ہیں۔ وہ فی الحال مرکزی جانچ بیورو کی حراست میں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined