اسلام آباد: پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر اسد رؤف لاہور میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ رؤف کی عمر 66 برس تھی۔ انہوں نے 64 ٹیسٹ (49 آن فیلڈ امپائر اور 15 ٹی وی امپائر کے طور پر)، 139 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں امپائرنگ کی تھی۔
Published: undefined
رؤف 2000 کی دہائی کے وسط میں پاکستان کے سب سے نمایاں امپائروں میں سے ایک تھے، جنہیں 2006 میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل کیا گیا تھا۔ وہ ایک مقبول شخصیت تھے، جنہوں نے علیم ڈار کے ساتھ مل کر غیر جانبدار امپائرز کے دور سے پہلے پاکستانی امپائروں کی ساکھ کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ تاہم میچ فکسنگ میں نام آنے پر ان کی ساکھ متاثر ہوئی۔
Published: undefined
اسد رؤف پر 2013 میں میچ فکسنگ کے الزامات عائد ہوئے اور ممبئی پولیس نے آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات میں انہیں مطلوب ملزم کے طور پر نامزد کیا، جہاں وہ امپائرنگ کر رہے تھے۔ رؤف نے آئی پی ایل کے اس سیزن کے اختتام سے قبل ہندوستان چھوڑ دیا، لیکن اس کے بعد انہیں پہلے چیمپینز ٹرافی اور اس سال کے آخر میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل سے علیحدہ ہونا پڑا۔
Published: undefined
رؤف نے احتجاج کرتے ہوئے خود کو بے گناہ قرار دیا اور کہا کہ وہ تحقیقات میں تعاون کریں گے۔ سال 2016 میں بی سی سی آئی نے رؤف پر بدعنوانی کی پاداش میں 5 سال کے لیے پابندی عائد کر دی۔
خیال رہے کہ رؤف امپائرنگ میں جانے سے قبل مڈل آرڈر بلے باز کے طور پر فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے تھے۔ انہوں نے پاکستانی نیشنل بینک اور ریلوے کے لیے 71 فرسٹ کلاس میچوں میں 28.76 کے اوسط سے رنز بنائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز