شملہ: ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلی ویربھدر سنگھ کی آخری رسومات 10 جولائی کو رام پور میں اداکی جائے گی۔ اس سے قبل آج جمعرات کو ان کا جسد خاکی ہولی لاج میں پورے دن دیکھنے کے لئے رکھا جائے گا۔ 9 جولائی بروز جمعہ کو جسد خاکی صبح سے ایک بجے تک راجیو بھون کانگریس میں درشن کے لئے رکھا جائے گا۔ دو پہر ایک بجے جسد خاکی کو لے کر کنبہ رام پورکے لئے روانہ ہوگا اور شام کے چھ بجےرام پور پہنچے گا۔ ہفتہ 10 جولائی کو پدم پیلیس رام پورمیں آٹھ سے دوپہر دو بجے تک جسد خاکی کو دیدارکے لئے رکھا جائے گا۔ آخری رسومات سہ پہر 3 بجے رام پور میں ہوگی۔
Published: undefined
ہماچل پردیش کے چھ بار وزیر اعلی اورسابق مرکزی وزیر رہے ویربھدر سنگھ کا آج صبح سویرے انتقال ہوگیا۔ معلومات کے مطابق ویربھدر کا انتقال صبح 3.40 بجے ہوا۔ دوبارہ کورونا مثبت آںے کے بعد وہ شملہ کے آئی جی ایم سی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ سینئر کانگریس لیڈر کے انتقال سے ریاست میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سابق وزیر اعلی ویربھدر سنگھ کی موت کے بعد ہماچل پردیش حکومت نے ریاست میں تین دن کے ریاستی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
اس درمیان ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر نے سابق وزیراعلیٰ ویربھدر سنگھ کے انتقال پر اظہارغم کیا اور مرحوم کے اعزاز میں تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے بھی سابق وزیر اعلی ویربھدر سنگھ کے انتقال پر غم کا اظہارکیا ہے، پی ایم مودی نے ٹوئٹ کیا کہ ویربھدر سنگھ نے اپنے سیاسی سفر میں تجربہ سے ہماچل پردیش کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کے انتقال سے افسوس ہوا ہے، خدا مرحوم کو سکون عطا کرے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ویربھدر سنگھ کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔ امت شاہ نے ٹوئٹ کیا کہ ویربھدر سنگھ کی موت کے افسوس ناک خبر ملی، خدا ان کی روح کو سکون عطا کرے۔ پسماندگان اور حامیوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined