چنڈی گڑھ: جے بی ٹی بھرتی گھپلہ میں دس سال کی سزا کاٹ رہے ہریانہ کے سابق وزیراعلیٰ اور انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل) کے سربراہ اوم پرکاش چوٹالہ کل (جمعہ) کو تہاڑ جیل سے رہا ہوجائیں گے۔ چوٹالہ اس وقت پیرول پر باہر ہیں، رہائی کے لئے تہاڑ جیل جائیں گے اور رسمی کارروائی مکمل کرکے جیل سے رہا ہوں گے۔
Published: undefined
آئی این ایل کے ریاستی صدر نفے سنگھ راٹھی نے یہاں جاری ایک بیان کے دوران کہا کہ آئی این ایل کے سپریمو جیل میں پہنچ کر کاغذی کارروائی مکمل کرکے رہائی کے فارم پر دستخط کرنے کے بعد تقریباً دس بجے تہاڑ جیل سے رہا ہوجائیں گے۔ راٹھی کے مطابق اس دوران ان کے پوتے کرن چوٹالہ ان کے ساتھ ہوں گے۔ تہاڑ جیل سے رہائی کے بعد آئی این ایل سپریمو گروگرام واقع اپنی رہائش گاہ کے لئے روانہ ہوں گے۔
Published: undefined
راٹھی کا کہنا ہے کہ پارٹی کے کارکنان دہلی گروگرام کی سرحد پر ان کا استقبال کریں گے۔ بہر حال، آئی این ایل کے ریاستی جنرل سکریٹری ابھئے سنگھ چوٹالہ پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ ایلن آباد ضمنی انتخاب (سیٹ زرعی قوانین کے خلاف کسان تحریک کی حمایت میں ان کے استعفیٰ سے خالی ہے) میں سابق وزیراعلیٰ لڑسکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز