لکھنو: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا نام لئے بغیر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ دور اندیشانہ انتظامات کی اہمیت مصیبت کے وقت ہی سمجھ میں آتی ہے، نام یا نمبر بدلنے پر بھی جن کی مدد ہوتی ہے اور جن کی زندگی بچتی ہے وہ ہمیشہ اس کے پیچھے کے اصل مقصد کو یاد کرتے ہیں۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے اتوار کو دو ٹوئٹ کیے اور ساتھ میں ’لاک ڈاون میں نعمت ثابت ہو رہی 108 ایمبولنس سروس‘ کے عنوان والی خبر کا اسکرین شاٹ اور 108 ایمبولنس کی انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی کٹنگ بھی شیئر کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ’نرسیوا ہی نارائن سیوا‘ لکھا ہوا ایک پوسٹر بھی شیئر کیا۔
Published: undefined
انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ دوراندیشانہ انتظامات کی اہمیت مصیبت کے وقت ہی سمجھ میں آتی ہے، نام یا نمبر بدلنے پر بھی جن کی مدد ہوتی ہے اور جن کی زندگی بچتی ہے وہ ہمیشہ اس کے لئے پیچھے اصل مقصد کو یاد کرتے ہیں۔ ایسے عوامی فلاح و بہبود کے انتظامات کو دیکھ کر اپنے کاموں سے نہایت اطمینان ملتا ہے اور خوشی بھی۔
Published: undefined
ایک اور ٹوئٹ میں اکھلیش یادو نے کہا کہ لاک ڈاون کے بڑھائے جانے کی منطقی مانگ، تب ہی بامعنی ثابت ہوگی جب کورونا کی مکمل جانچ پڑتال ہو اور صحت کارکنان 24 گھنٹے سیکورٹی اور عوام کو ضروری اشیا مل سکیں۔ نقدی کے مسئلہ کو ختم کرنے کے لئے بینکوں کے ساتھ گاؤں محلے، کالونی سطح پر انتظامات کرنے ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined