قومی خبریں

بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ بدھ دیب بھٹاچاریہ وینٹی لیٹرسپورٹ پر

مارکسی رہنما اور مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلی بدھ دیب بھٹاچاریہ کو سانس لینے میں تکلیف کے بعد یہاں ایک نجی اسپتال میں مکمل وینٹی لیٹر سپورٹ پر رکھا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>یو این آئی</p></div>

یو این آئی

 

کولکاتا: مارکسی رہنما اور مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلی بدھ دیب بھٹاچاریہ کو سانس لینے میں تکلیف کے بعد یہاں ایک نجی اسپتال میں مکمل وینٹی لیٹر سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔ اتوار کو آنے والی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کی حالت تشویشناک لیکن مستحکم ہے۔ بھٹاچاریہ کو لوئر ریسپریٹری ٹریکٹ انفیکشن کی وجہ سے ہفتہ کو ووڈ لینڈز ملٹی اسپیشلٹی اسپتال لے جایا گیا تھا۔

Published: undefined

ابتدائی طور پر انہیں نان-انویسیو وینٹیلیشن (این آئی وی) کے تحت رکھا گیا تھا لیکن سانس لینے میں دشواری کے باعث انہیں رات گئے مکمل وینٹیلیشن پر رکھا گیا۔ آج دن میں ان کے گلے کا سی ٹی سکین آج کیا جائے گا۔ بھٹاچاریہ کرانک آبسٹریکٹو پلمونری ڈیسیز (سی اوپی ڈی) کے مریض ہیں۔ یہ پھیپھڑوں کی بیماری ہے جس کی وجہ سے ہوا کے بہاؤ میں رکاوٹ اور سانس لینے میں دشواری پید اہوتی ہے۔ اس کا علاج اینٹی بائیوٹکس سے کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کے ذرائع کے مطابق، سابق وزیر اعلیٰ پچھلے کچھ دنوں سے مسلسل بخار اور سانس کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ ایک ڈاکٹر کے مطابق، اتوار کی صبح ان کے آکسیجن کی سطح میں معمولی بہتری آئی، حالانکہ ان کی حالت تشویشناک ہے۔ دریں اثنا، کئی سیاسی رہنماؤں اور سماجی کارکنوں نے سینئر سی پی آئی (ایم) لیڈر کے لیے نیک خواہشات بھیجی ہیں۔

Published: undefined

مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سویندو ادھیکاری اور بی جے پی کے ریاستی صدر سکانت مجومدار نے بیمار رہنما کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined