قومی خبریں

سابق وزیر اعلیٰ این ٹی راماراؤ کی بیٹی نے پھانسی لگا کر کی خودکشی

اوما ماہیشوری سابق وزیر اعلیٰ این ٹی راماراؤ کی چھوٹی بیٹی تھیں، ٹی ڈی پی سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو کی بیوی نارا بھونیشوری ان کی بہن ہیں۔

اوما ماہیشوری
اوما ماہیشوری تصویر سوشل میڈیا

تیلگو دیشم پارٹی کے بانی اور آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ این ٹی راماراؤ کی بیٹی اوما ماہیشوری نے پھانسی لگا کر اپنی جان دے دی ہے۔ حیدر آباد کے جبلی ہلس واقع رہائش میں ان کی لاش پھندے سے لٹکتی ہوئی ملی۔ پولیس نے لاش کو مقامی اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ پولیس نے سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت کیس درج کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اوما ماہیشوری سابق وزیر اعلیٰ این ٹی راماراؤ کی چھوٹی بیٹی تھیں۔ سابق مرکزی وزیر و بی جے پی لیڈر دگوباتی پرندیشوری اور ٹی ڈی پی سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو کی بیوی نارا بھونیشوری ان کی بہن ہیں۔ جیسے ہی ماہیشوری کی موت کی خبر ملی، نائیڈو اور ان کے بیٹے نارا لوکیش و اہل خانہ کے دوسرے اراکین مہلوکہ کی رہائش پر پہنچ گئے۔

Published: undefined

پولیس ذرائع سے موصول ہو رہی اطلاع کے مطابق اوما ماہیشوری کچھ صحت اسباب سے پریشان تھیں اور ان کا علاج چل رہا تھا۔ پیر کے روز بیڈروم کے پنکھے سے ان کی لاش لٹکتی ہوئی ملی۔ جبلی ہلس پولیس نے لاش کو اٹوپسی کے لیے بھیج کر کیس درج کر لیا ہے۔ پولیس کو اندیشہ ہے کہ خرابیٔ صحت کی وجہ سے اوما ماہیشوری ڈپریشن میں چلی گئی ہوں گی جس کی وجہ سے انھوں نے ایسا سخت قدم اٹھایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined