قومی خبریں

سابق وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک کی سیکورٹی میں کمی، زیڈ سے وائی زمرہ میں منتقل

نوین پٹنائک جب بھی اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر کے طور پر بھونیشور سے باہر کا دورہ کریں گے تو انہیں مقامی پولیس کی طرف سے بھی ضروری سیکورٹی فراہم کی جائے گی

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اوڈیشہ کے سابق وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک کی سیکورٹی کو زیڈ زمرہ سے گھٹا کر وائی زمرہ میں کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اوڈیشہ حکومت کی طرف سے لیا گیا۔ ایک آفیسر نے بتایا کہ اعلیٰ سطحی کمیٹی نے اہم شخصیات کی سیکورٹی کے حوالے سے حالیہ میٹنگ کے بعد اس تبدیلی کی سفارش کی تھی۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق، کمیٹی کے فیصلے کے بعد بیجو جنتا دل کے سربراہ اور اوڈیشہ کے سابق وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک کی سیکورٹی میں تعینات زیادہ تر اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ اب ان کی حفاظت میں حولدار رینک کے دو پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ ایک آفیسر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزرائے اعلیٰ کو حکومت کی طرف سے دو پی ایس او فراہم کیے جاتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اضافی سیکورٹی بھی دی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

اوڈیشہ حکومت کے آفیسر نے اس بات کی بھی جانکاری دی کہ جب نوین پٹنائک اسمبلی میں اختلاف اختلاف کے لیڈر کے طور پر بھونیشور سے باہر کا دورا کریں گے تو انہیں مقامی پولیس کی طرف سے بھی ضروری سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ نوین پٹنائک نے ذاتی طور پر دو سینیئر پی ایس او کی تقرری کی ہے، جو حال ہی میں سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined