جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سڑک حادثہ کا شکار ہو گئی ہیں۔ غنیمت یہ رہی کہ اس حادثہ میں ان کی کار کو تو بری طرح نقصان پہنچا ہے، لیکن انھیں کوئی چوٹ نہیں پہنچی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع واقع سنگم بجبیہڑا کے پاس جمعرات کو محبوبہ مفتی کی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی۔ اس حادثہ میں ڈرائیور معمولی طور پر زخمی ہوا ہے، لیکن اسکارپیو کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
Published: undefined
موصولہ اطلاعات کے مطابق مقامی افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور معاملے کی تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسکارپیو کا اگلا حصہ بری طرح ٹوٹ گیا ہے۔ محبوبہ مفتی اسکارپیو پر سوار ہو کر سری نگر سے اننت ناگ ضلع کے لیے روانہ ہوئی تھیں، اسی دوران اننت ناگ کے سنگم بجبیہڑا کے پاس ان کی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی۔ وہ خان بل جا رہی تھیں جہاں آتشزدگی واقعہ میں متاثر کچھ لوگوں سے وہ ملاقات کرنے والی تھیں۔
Published: undefined
بہرحال، اسکارپیو کے حادثہ کا شکار ہونے کے بعد انھوں نے اپنا سفر ملتوی نہیں کیا، بلکہ ایک دیگر گاڑی میں سوار ہو کر اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئیں۔ جب اس حادثہ کی خبر مقامی پولیس کو ملی تو افسران جائے حادثہ پر پہنچے اور تحقیقات شروع کر دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined