رائے پور: بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ چھتیس گڑھ اسمبلی کے اسپیکر ہوں گے۔ ڈاکٹر سنگھ آج اسمبلی سکریٹریٹ پہنچے اور اسمبلی سکریٹری دنیش شرما کے سامنے اسپیکر کے عہدے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
Published: undefined
اس موقع پر وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی، کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر اور سبکدوش ہونے والے اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر چرن داس مہنت، سابق وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل، نائب وزیر اعلی ارون ساؤ، سینئر بی جے پی رکن اسمبلی اور سابق وزیر برج موہن اگروال بھی موجود تھے۔
اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس نے بھی صدر کے عہدے کے لیے ڈاکٹر سنگھ کی حمایت کرنے اور امیدوار کھڑا نہ کرنے سے اس عہدے پر ان کا بلامقابلہ انتخاب یقینی ہے۔
Published: undefined
اس موقع پر ڈاکٹر سنگھ نے پارٹی اور اپوزیشن کے تمام اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 90 ارکان اسمبلی کے سرپرست کی حیثیت سے اس نئی ذمہ داری میں وہ اس بات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے کہ اسمبلی کو بہتر طریقے سے چلایا جائے۔ اسمبلی میں ریاست کے مفاد میں ہر موضوع پر بحث کی جائے اور اسے سنجیدگی کے ساتھ میز پر رکھا جائے تاکہ اگلے پانچ برسوں میں چھتیس گڑھ ترقی کی راہ پر آگے بڑھ سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined