قومی خبریں

سابق چیف جسٹس بوبڈے کا آر ایس ایس کے بانی ہیڈگیوار کی جائے پیدائش کا دورہ، بھاگوت سے ملاقات

آر ایس ایس کے بانی رہے ہیڈگیوار کی پیدائش ناگپور میں یکم اپریل 1889 کو ہوئی تھی۔ انہوں نے 1925 میں آر ایس ایس کا قیام کیا تھا اور 21 جون 1940 کو ان کی موت ہوئی تھی۔

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

ناگپور: سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے نے منگل کے روز راشٹریہ سوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے بانی ڈاکٹر کیشو بلیرام ہیڈگیوار کی جائے پیدائش کا دورہ کیا۔ وہاں سے وہ آر ایس ایس کے صدر دفتر پہنچے، جہاں انہوں نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت اور آر ایس ایس کے سابق جنرل سکریٹری بھیاجی جوشی سے ملاقات کی۔

Published: undefined

آر ایس ایس کے بانی رہے ہیڈگیوار کی پیدائش ناگپور میں یکم اپریل 1889 کو ہوئی تھی۔ انہوں نے 1925 میں آر ایس ایس کا قیام کیا تھا اور 21 جون 1940 کو ان کی موت ہوئی تھی۔ وہیں، شرد بوبڈے کا بھی ناگپور سے تعلق ہے اور وہ چیف جسٹس کے عہدے سے سبکدوشی کے بعد اسی شہر میں رہائش پذیر ہیں۔

Published: undefined

سابق چیف جسٹس شرد بوبڈے جب ہیڈگیوار کی رہائش پر پہنچے تو ان کے ہم جماعت رہے پروفیسر ہیمنت جامبھیکر بھی ان کے ساتھ تھے۔ انہوں نے آج تک کو بتایا کہ بوبڈے کو اپنی رہائش کی تجدید کرانی ہے لہذا وہ یہ دیکھنے کے لئے وہاں پہنچے تھے کہ ہیڈگوار کے قدیمی مکان کی تجدید کس طرح کرائی گئی ہے۔

Published: undefined

کچھ دیر قیام کرنے کے بعد جسٹس شرد بوبڈے ہیڈگیوار کی جائے پیدائش سے روانہ ہو گئے۔ ناگپور کے مہال علاقہ میں ہی آر ایس ایس کا بھی ہیڈکوارٹر موجود ہے اور سابق چیف جسٹس نے وہاں کا بھی دورہ کیا۔ آر ایس ایس کے دفتر میں بوبڈے نے موہن بھاگوت اور بھیا جی جوشی سے ملاقات کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined