نئی دہلی: ہندوستان کے آزاد ہونے کے 75سال کے موقع پر حکومت امرت مہوتسو منا رہی ہے جب کہ ملک کی آزادی میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے مجاہدین آزادی کا کوئی نام لیوا نہیں ہے اور ان کی یادگاریں آج قابل رحم حالت میں ہے ان میں مجاہد آزادی شیخ بھکاری بھی ہیں۔ یہ بات چھتیس گڑھ کے سابق ڈائریکٹر جنرل پولیس اور سماجی کارکن وزیر احمد انصاری نے کہی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اَمر شہید شیخ بخاری کے نام سے منسوب جو روڈ ہے اس کی مرمت کی جائے اور ان کے نام سے چوک۔چوراہوں کا نام رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے نام سے یونیورسٹی، اسٹیڈیم، آرمی /پولیس ریکروٹمنٹ سینٹر’ بنایا جائے۔ حکومت نے ان کے گاؤں کو مارڈن گاؤں بنانے کی بات کہی تھی، ان کے گاؤں کو مارڈن گاؤں میں تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ بخاری کا مقبرہ خستہ حالی کا شکار ہے۔ مقبرہ کے اوپری حصہ یعنی چھت میں جو سریہ ”لوہے“ لگے ہیں وہ باہر سے نظر آرہے ہیں۔ مقبرہ کے چاروں اطراف میں بنے کھمبے بھی گل گئے ہیں اور مقبرہ کے چاروں طرف جنگل ہیں کہ یہاں جانے کی کسی کی ہمت نہیں ہوتی ہے۔ اس کی صاف صفائی اور مرمت کی سخت ضرورت ہے۔ یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ جھارکھنڈ کے اتنے بڑے مجاہد آزادی جو اَمر شہید شیخ بخاری ”بھکاری“ کے نام سے جانے جاتے ہیں، ان کے مقبرہ کی حالت دیکھ کر رنج ہوتا ہے۔ سرکار سے گزارش ہے کہ اس کی صاف صفائی اور مرمت کا کام کیا جائے۔
Published: undefined
وزیر انصاری نے کہا کہ ان کے نام سے منسوب مرکز المدارس کو صحیح گرانٹ دے کر اس کو ٹھیک کیا جائے اور جو شیخ بخاری گیٹ ہے اس کی حالت ایسی ہوگئی ہے کہ وہ کبھی بھی گر پڑے، ایسا نہ ہو کہ کبھی کوئی حادثے سے دوچار ہو جائے کیونکہ یہاں سے کثیر تعداد میں لوگوں کی آمد ورفت ہے، جلد سے جلد اس کی مرمت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کمیونٹی کے لوگ بھی بے حسی کے شکار ہیں ان کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔ جب تک ہم ان کے بارے میں لوگوں کو بتائیں گے نہیں، ان کے بارے میں کتابیں نہیں لکھیں گے، ان کے بارے میں اپنے بچوں کو نہیں پڑھائیں گے، اور دیگر طبقے سے امید رکھیں گے یہ کیسے ممکن ہے۔ ہمیں اپنے آباء واجداد کے بارے میں آنے والی نسلوں کو پڑھانا ہے۔ کیوں کہ یہ قول مشہور ہے کہ وہ قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک وہ اپنے آباء واجداد کی تاریخ کو نہیں جانیں گے۔ ہم اپنے آباء واجداد کی تاریخ سے کئی باتیں سمجھ سکتے ہیں، لیکن آج ہم تمام لوگوں کو خود سے محاسبہ کرنے اور غور کرنے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
اس کے علاوہ سرکار سے ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ شیخ بخاری، ٹکیت امراؤ سنگھ، ٹھاکر وشوناتھ شاہی، پانڈے گنپت رائے، جے منگل پانڈے، نادر علی خان، برج بھوشن سنگھ چماسنگھ، شیوسنگھ، رام لال سنگھ اوربرج رام سنگھ کے نام سے جھارکھنڈ میں اسکول، کالج، میڈیکل کالج اور یونیورسٹیوں کے کمروں کے نام رکھے جائیں۔
Published: undefined
مادر وطن بھارت کی عظمت کی خاطر اپنے آپ کو قربان کرنے والوں میں چھوٹا ناگپور کے بہادروں کا نمایاں تعاون رہا ہے۔ اس دھرتی کی کوکھ نے اَمرشہید شیخ بخاری عرف شیخ بھکاری کو 2 اکتوبر 1811 جنم دیا۔ جنہوں نے ملک کو آزاد کرانے کے لئے انگریزوں کے بہت سے وحشیانہ تشدد کو سہا اور ہنستے ہوئے پھانسی کے پھندے کو چوم لیا، لیکن آج شیخ بخاری جیسے لازوال مجاہد آزادی کو بہت کم لوگ جانتے ہیں اور وہ فراموشی کے شکار ہوگئے ہیں۔
Published: undefined
غورطلب ہے کہ ہر سال جھارکھنڈ کے چاٹو پالو گھاٹی پر جہاں شیخ بخاری اور ٹکیت امراؤ سنگھ کو پھانسی دی گئی تھی، اسی برگد کے پیڑ کے پاس ایک بڑے پیمانے پر میلہ لگتا ہے اور تمام سیاسی لیڈران یہاں پہنچ کر ان شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جو اس سال بھی 8جنوری کو انعقاد کیا جا رہا ہے۔ لیکن سرکار سے ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ اس برگد کے پیڑ کے پاس جہاں سال میں ایک بار صفائی کا اہتمام کرتے ہیں، اس کو ایک ٹورسٹ پیلیس بنایا جائے۔ جس سے یہاں ہمیشہ صاف صفائی ہوتی رہے اور ان شہداء کو لوگ جانیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز