قومی خبریں

کلکتہ ہائی کورٹ کے سابق جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کا استعفی، بی جے پی میں شمولیت اختیار کریں گے

مغربی بنگال میں، کلکتہ ہائی کورٹ کے سابق جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے واضح کیا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا حصہ بنیں گے

<div class="paragraphs"><p>جسٹس گنگوپادھیائے / آئی اے این ایس</p></div>

جسٹس گنگوپادھیائے / آئی اے این ایس

 
IANS

کولکاتا: مغربی بنگال میں، کلکتہ ہائی کورٹ کے سابق جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے واضح کیا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا حصہ بنیں گے۔ انہوں نے منگل (5 مارچ 2024) کو ریاستی راجدھانی کولکاتا میں بتایا کہ 7 مارچ 2024 کی دوپہر کو ایک پروگرام کا انعقاد کیا جا سکتا ہے، جس میں وہ بی جے پی میں شامل ہوں گے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے ایک روز قبل ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے منگل کی صبح ہائی کورٹ میں چیمبر پہنچے، جس کے بعد ان کی جانب سے استعفیٰ بھیجا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جسٹس گنگوپادھیائے نے اپنا استعفیٰ صدر دروپدی مرمو کو بھیجا اور اس کی کاپیاں چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ڈی وائی چندرچوڑ اور کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ٹی ایس شیوگیانم کو بھیجیں۔

Published: undefined

جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے گزشتہ روز کہا تھا کہ انہوں نے بطور جج اپنا کام مکمل کر لیا ہے، کیونکہ کچھ وکلاء اور مدعیان نے ان سے جج کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کو تملوک لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کا امیدوار بنایا جا سکتا ہے۔ ابھیجیت گنگوپادھیائے کو 2018 میں کلکتہ ہائی کورٹ میں جج کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ جسٹس گنگوپادھیائے نے کلکتہ کے کالج سے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ اسٹیٹ سول سروس کے افسر بھی رہ چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined