بہار کے سابق وزیر اعلی اور ہندوستانی عوام مورچہ کے سربراہ جیتن رام مانجھی نے ملک اور ریاست میں دلتوں پر ہو رہے حملوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا، "اگر یہ ظلم و زیادتی نہیں رکی تو وہ لوگ بدھ مت اپنا لیں گے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں دلتوں پر لگاتار ظلم و زیدتی ہو رہی ہے اور ان کو ہراساں کیا جارہا ہے جو ایک تشویش کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر حکومت کو توجہ دینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا "ہم لوگوں کو براہمن واد کی وجہ سے پیچھے رکھا گیا اور ایک خاص حکمت عملی کے تحت ہمیں الگ تھلگ کیا گیا"۔ اپنے بیانات سے سرخیوں میں رہنے والے مانجھی نے کہا کہ مذہب تبدیل کرنے کو لے کر وہ اپنے حامیوں سے بات چیت کریں گے اور اس پر فیصلہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بدھ مت اپنانے میں کوئی حرج نہیں لگتا، مانجھی نے ایک بار پھر نجی شعبے میں ریزرویشن کا مطالبہ دہراتے ہوئے اس کے لئے جلد ہی پارٹی کی طرف سے تحریک چلانے کی بات کہی۔
Published: undefined
بہار میں سیٹوں کو تقسیم کو لے کر این ڈی اے میں مچے گھمسان کو لے کر سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی نے نتیش حکومت اور این ڈی اے پر جم کر نشانہ لگایا، انہوں نے کہا کہ اوپیندر کشواہا ایک غلط اتحاد میں ہیں۔ مانجھی نے کہا کہ انتخابات کے لئے ووٹ مانگنے کا معیار ترقی ہونا چاہیے نہ کہ ذات اور مذہب۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined