آسام کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر ترون گگوئی کا آج گوہاٹی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل میں علاج کے دوران انتقال ہو گیا۔ ریاست کے وزیر صحت ہیمنت بسوا شرما نے پیر کے روز صبح میں بتایا تھا کہ کانگریس کے سینئر لیڈر گگوئی کی طبیعت مزید خراب ہوگئی ہے اور انھیں پوری طرح سے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ لیکن ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے بعد بھی انھیں بچایا نہیں جا سکا۔
Published: 23 Nov 2020, 6:40 PM IST
ترون گگوئی کے انتقال کی خبر پھیلنے کے بعد سیاسی ہستیوں کے ذریعہ اظہارِ غم کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھی ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں ترون گگوئی کے اہل خانہ کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’ترون گگوئی ایک سچے کانگریسی تھے۔ انھوں نے اپنی زندگی آسام کے ہر شخص اور کمیونٹی کو ایک ساتھ جوڑنے میں صرف کر دی۔ میرے لیے وہ ایک عظیم شخصیت اور استاذ کی طرح تھے۔ میں ان سے بے پناہ محبت کرتا تھا اور میرے دل میں ان کے لیے بھرپور احترام ہے۔ وہ مجھے یاد آئیں گے۔ میری نیک خواہشات اور ہمدردیاں گورو اور اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔‘‘
Published: 23 Nov 2020, 6:40 PM IST
قابل ذکر ہے کہ گوگوئی کا جی ایم سی ایچ کے آئی سی یو میں یکم نومبر سے علاج جاری ہے۔ وہ 21 نومبر سے وینٹی لیٹر پر ہیں۔ جی ایم سی ایچ کی خصوصی ڈاکٹروں کی ٹیم آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) کے ماہرین کے ساتھ رابطے کرکے ان کی صحت کی نگرانی کررہی تھی۔ گگوئی اگست سے تین مرتبہ جی ایم سی ایچ میں بھرتی ہوئے۔
Published: 23 Nov 2020, 6:40 PM IST
ریاست کے تین مرتبہ وزیراعلی رہ چکے ترون گگوئی 25 اگست کو کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے۔ ان کے بعد انہیں جی ایم سی ایچ میں بھرتی کرایا گیا۔ 20 دنوں کے علاج کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا تھا۔ گگوئی کو آکسیجن کی سطح کم ہونے کی وجہ سے 24 ستمبر کر دوبارہ اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا اور اکتوبرکے آخری ہفتہ میں انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی تھی۔ سابق وزیراعلی کو ایک مرتبہ پھر یکم نومبر کو اسی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔
Published: 23 Nov 2020, 6:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Nov 2020, 6:40 PM IST
تصویر: پریس ریلیز