قومی خبریں

’منی پور تشدد میں غیر ملکی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کو مسترد نہیں کیا جا سکتا‘، سابق فوجی چیف کا بیان

سابق فوجی سربراہ منوج مکند نروَنے نے کہا کہ منی پور تشدد میں غیر ملکی ایجنسیوں کے ملوث ہونے سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

<div class="paragraphs"><p>سابق فوجی سربراہ منوج مکند نارونے، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سابق فوجی سربراہ منوج مکند نارونے، تصویر آئی اے این ایس

 

سابق فوجی چیف منوج مکند نروَنے کا کہنا ہے کہ منی پور تشدد میں غیر ملکی ایجنسیوں کے ملوث ہونے سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہمارے پڑوسی ملک میں ہی نہیں، بلکہ ہماری سرحدی ریاست میں بھی عدم استحکام ہے تو وہ عدم استحکام ہماری مجموعی قومی سیکورٹی کے لیے نقصان دہ ہے۔

Published: undefined

سابق فوجی چیف نے مختلف باغی گروپوں کو چینی امداد کی بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سالوں سے ان کی مدد کر رہے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔ منوج مکند نے ایک تقریب میں ’قومی سیکورٹی منظرنامہ‘ موضوع پر انڈیا انٹرنیشنل سنٹر میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران یہ تبصرہ کیا۔

Published: undefined

جنرل (ریٹائرڈ) نروَنے نے منی پور تشدد کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’منی پور کی بات کریں تو میں نے شروع میں ہی کہا تھا کہ داخلی سیکورٹی بہت اہم ہے۔ اگر نہ صرف ہمارے پڑوسی ملک میں بلکہ ہماری سرحدی ریاست میں بھی عدم استحکام ہے، تو وہ عدم استحکام ہماری مجموعی قومی سیکورٹی کے لیے خراب ہے۔‘‘

Published: undefined

سابق فوجی چیف نروَنے کا کہنا ہے کہ ’’مجھے یقین ہے کہ جو لوگ کرسی پر ہیں اور کارروائی کرنے کے لیے ذمہ دار ہیں، وہ اپنا بہترین کر رہے ہیں۔ ہمیں دوسرے اندازوں سے بچنا چاہیے۔ زمین پر موجود شخص سب سے اچھی طرح جانتا ہے کہ کیا کرنا ہے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یقینی طور سے غیر ملکی ایجنسیوں کی شرکت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ان کا یہ تبصرہ 3 مئی کو منی پور میں پیدا نسلی تشدد کے مدنظر سامنے آیا ہے۔ منی پور میں تشدد بھڑکنے کے بعد سے سینکڑوں افراد کی موت ہو چکی ہے اور ہزاروں لوگوں کو راحتی کیمپوں میں پناہ لینے کے لیے مجبور ہونا پڑا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined