حیدرآباد: پیشرو آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس پی سی ریڈی (پالیم چیناکیسوا ریڈی) چل بسے۔ ریڈی کا انتقال جمعہ کے روز ان کی بنجارا ہلز پر واقع رہائش پر ہوئی۔ ان کی عمر 96 برس تھی۔ ریڈی نے گوہاٹی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں۔
Published: undefined
ریڈی رائل سیما سے تعلق رکھتے تھے اور وہ ملک کے معمر ترین حیات جج تھے۔ ان کی آخری رسومات ریاستی اعزاز کے ساتھ اتوار کو ایک بجے دن حیدرآباد کے پنجا گٹا شمشان گھاٹ پر انجام دی جائیں گی۔
Published: undefined
پی سی ریڈی کی پیدائش 1924 کو اے پی کے ضلع کڑپہ میں ہوئی تھی۔ انہوں نے مدراس یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ وہ ہمیشہ اول مقام حاصل کرتے تھے اور اسکول کے ایام سے لے کر آخری سانس لینے تک انہیں ان کی تیز یادداشت کے لئے جانا جاتا تھا۔
Published: undefined
انہوں نے 1952 میں مدراس ہائی کورٹ میں وکیل کے طور پر خدمات انجام دیں۔ بعد ازاں وہ 1950 کے اواخر میں حیدرآباد منتقل ہوگئے۔ 1972 میں وہ ہائی کورٹ کے جج بنائے گئے اور پھر وہ یہاں پر چیف جسٹس کے طور پر فائز ہو گئے۔
Published: undefined
ریڈی نے 1984 تا 1985 کے درمیان آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طورپر خدمات انجام دیں اور بعد ازاں ان کا تبادلہ گوہاٹی ہائی کورٹ کر دیا گیا۔ وہ 1986 میں سبکدوش ہوئے۔ وہ سکندرآباد کلب، کے بی آڑ واکنگ کلب کے رکن رہ چکے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز