قومی خبریں

دیوالی کے موقع پر ممبئی کارپوریشن کی ہدایتوں پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف خصوصی دستے کی تشکیل

کارپوریشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ بی ایم سی نے ان علاقوں کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں دیوالی کے ایام میں فضائی آلودگی میں زیادہ اضافہ ہوتا رہا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ممبئی: برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے آج یہاں دیوالی کے موقع پر کارپوریشن کی ہدایتوں پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف خصوصی دستے کی تشکیل دیئے جانے کا اعلان کیا ہے جو پٹاخوں کے استعمال سے متعلقہ خلاف ورزیوں کی نگرانی کرے گا اور خصوصی طور پر کورونا پروٹوکول کے تحت دیوالی کے دن اور اس سے پہلے خلاف ورزی نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لئے کارروائیاں کرے گا۔ کارپوریشن کے ہر وارڈ میں اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے جو جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ مجرمانہ کارروائی بھی کریگا۔

Published: undefined

کارپوریشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ بی ایم سی نے ان علاقوں کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں دیوالی کے ایام میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے، اور ناقص ہوا کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے ذرائع کو جانچنے کے لئے انہیں مامور کیا جائے گا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ دیوالی کے موقع پر مہاراشٹرا حکومت نے عوام کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اس سال آتش بازی سے پاک دیوالی منائیں کیونکہ آلودگی کے سبب کورونا بیماری کے دوبارہ پھیلنے کے امکانات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ بی ایم سی نے پیر کو دیوالی کے دن کے علاوہ ممبئی میں سرکاری اور نجی مقامات پر پٹاخے جلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined