کانگریس نے بیمہ ترمیمی بل کو ملک کی کمپنیوں کےلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں غیر ملکیوں کو ہندوستانی کمپنیوں پر اختیار حاصل کرنے کا التزام کیا گیا ہے راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکاارجن کھڑگے نے نامہ نگاروں سے کہا کہ حکومت انشورینس کمپنیوں کے سلسلے میں جو بل لائی ہے ، اس میں غیر ملکی کمپنیوں کو ہندوستانی کمپنیوں پر قبضہ کرنے کا اختیار دینے جیسی بہت سی خامیاں ہیں ،اس لئے حکومت کو اس بل کو قائمہ کمیٹی کو بھیجنا چاہئے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا،’’اس قانون کے تحت کمپنیوں کو جو بھی پیسہ ملے گا،جو ایف ڈی آئی ،جو انوسیٹ کریں گے،اس پر آہستہ آہستہ فارن کمپنیوں کو اونرشپ دینے اور اس کوکنٹرول کرنے کا بھی التزام کیا گیا ہے۔ غیر ملکی کمپنیاں جو کنٹرول کریں گی اور غیر ملکی سرمایہ کاری جو پیسہ لگانے کی کوشش کریں گے،وہ ہمارے لئے ایسٹ انڈیا کمپنی جیسی صورت حال پیدا کریں گے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ حکومت کو واضح کرنا چاہئے کہ وہ یہ بل کس مقصد سے لائی ہے۔یہ حکومت نجکاری پر بہت زور دے رہی ہے اور ان کا بھروسہ نجی شعبہ پر ہی ہے ،اس لئے ہم یہ وضاحت چاہتے ہیں کہ حکومت بتائے کہ ایسے قدم اٹھاکر اس کا مقصد کیا کرنے کا ہے۔ حکومت بتائے کہ وہ ہندوستانی کمپنیوں کو غیر ملکی ہاتھوں میں کیوں سونپنا چاہتی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ’بیمہ ترمیم بل-2021‘‘ کو راجیہ سبھا میں پاس کراتے وقت کانگریس اور اپوزیشن کی دیگر کئی پارٹیوں نے کل اس کی مخالفت کرتے ہوئے ایوان سے بائیکاٹ کردیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز