ملک کی معیشت انتہائی خراب دور سے گزر رہی ہے اور سنبھلنےکےفوری کوئی امکانات نظر نہیں آ رہے ہیں۔ ادھرکسانوں کی تحریک کی وجہ سے ملک میں معاشی غیر یقینی کی صورتحال میں اضافہ ہو رہا ہے۔ زرعی پیدوار چاہے متاثر نہ ہو لیکن دیگر معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی نظر آ رہی ہیں ۔
Published: undefined
جو خبریں قومی زر مبادلہ کےذخائر کےتعلق سے سامنےآ رہی ہیں وہ بھی تشویشناک ہیں۔ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 12 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں 24.9 کروڑ ڈالر کی کمی سے 538.69 بلین ڈالر رہ گئے۔ پچھلے ہفتے اس میں 6.24 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوکر 583.94 بلین ڈالر ہوگئی تھی۔
Published: undefined
ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ جمعہ کو جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق 12 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 1.38 ارب ڈالر کم ہوکر 540.95 ارب ڈالر پر آگیا۔
Published: undefined
اس مدت کے دوران سونے کے ذخائر 1.26 بلین ڈالر تک پہنچ کر 36.22 بلین ڈالر ہوگئے۔ زیر نظر ہفتے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے محفوظ فنڈ 13.2 کروڑ ڈالر گھٹ کر 5.0 بلین ڈالر رہ گیا ہے جبکہ خصوصی ڈرائنگ رائٹس ایک کروڑ ڈالر گھٹ کر 1.50 بلین ڈالر پر آگیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined